پنڈھار پور: ریاست مہاراشٹر کے پنڈھار پور میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دراصل کارتک یاترا کے لیے پنڈھر پور کی طرف پیدل جانے والے یاتریوں کو ایک گاڑی نے کچل دیا۔ سات یاتریوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ آٹھ یاتری شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ پنڈھار پور میراج ہائی وے پر سنگولا تعلقہ کے جونونی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ Pandharpur Car Accident
حادثہ اس وقت پیش آیا جب جونونی گاؤں کے قریب ایک کار ڈنڈی Dindi میں گھس گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 7 یاتریوں کی موت ہو گئی اور 8 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ وہیں پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سنگولا تعلقہ کے سونند گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک