ETV Bharat / bharat

Road Accident In Kullu سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک، 10 زخمی - کولو سڑک حادثہ

ضلع کولو میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سات افراد کے ہلاک جبکہ 10 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Road Accident In Kullu

سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 6:33 AM IST

کولو : ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کولو کے سب ڈویژن بنجار میں اتوار کی رات تقریباً 8:30 بجے ایک ٹیمپو کھائی میں گر گیا۔ اس سڑک حادثے میں سات سیاحوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج بنجار اسپتال میں کیا جارہا ہے، وہیں کچھ زخمیوں کو کلو اسپتال بھی ریفر کیا گیا ہے۔ مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو کا کام مقامی لوگوں اور پولیس ٹیم نے مشترکہ طور پر کیا۔Seven people dead in road accident in kullu

ساتھ ہی پولیس ٹیم بھی حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق سیاحوں کا ٹیمپو بنجار کے گھیاگی کے قومی شاہراہ 305 پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں سات افراد ہلاک جبکہ 01 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Lalitpur سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، 12 زخمی

ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام آئی آئی ٹی وارانسی کے اسٹاف اور طالب علم ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وہیں بنجار کے رکن اسمبلی سریندر شوری نے بتایا کہ مقامی لوگ بھی زخمیوں کی مدد میں مصروف ہیں اور پولیس کی ٹیم بھی امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.