یوکرین کے شہرخارکیئو میں روسی فوج کی جانب سے تازہ حملے میں سات افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبہ بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نے حال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔Seven Killed, 34 Injured In Russia Ukraine New Operation
مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine War: یوکرینی شہروں میں روس کی شدید بمباری سے تباہی کے خوفناک مناظر
فرانس کے صدر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔ کریملن سے ملنے والوں خبروں میں کہا گیا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔
(یو این آئی)