جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت رد کرنے کے خلاف میں کانگریس نے مشعل ریلی نکالی گئی۔ اس دوران جلتی مشعل سے اچانک آگ لگ گئی اور اس کی زد میں آنے سے سات کانگریسی ارکان جھلس گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات مشعل ریلی کانگریس بھون سے شروع ہوکر شہر کی مختلف سڑکوں سے گزرنی تھی۔ مشعل ریلی کی شروعات کے بعد کانگریسیوں کا قافلہ جیسے ہی سنجے مارکیٹ چوک پار کر کے آگے بڑھا تو بجھتی مشعلوں کوجلانے کے لئے اس میں کچھ کانگریسی ارکان نے اسپرٹ ڈالنے لگے۔ اسپرٹ ڈالنے کے دوران ہی ایک جلتی مشعل اسپرٹ کے ڈبے میں جا گرا اور آگ لگ گئی۔ واقعہ میں سات سے زیادہ کارکن آگ کی زد میں آ گئے۔ تمام ارکان کو علاج کے لئے مہارانی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واقعہ میں کانگریس کے ارکان شنگین طور پر جھلس گئے ہیں۔ ان میں ہیمانشواور منیش شامل ہیں۔ ان دونوں ارکان کو فورا رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔
دراصل اس حادثے میں ایک کارکن 30 فیصد سے زیادہ جھلس گئے۔ اس کارکن کو رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد تمام زخمی کانگریس کارکنان کو مہارانی اسپتال لایا گیا۔ چار کارکنان کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ جبکہ دو کارکن کو علاج کے لیے رائے پور ریفر کر دیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
یو این آئی