ETV Bharat / bharat

اکبر الہ آبادی کی 100 ویں برسی پر دہلی یونیورسٹی میں سیمینار

دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے اردو کے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کی 100 ویں برسی پر صد سالہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

Seminar at Delhi University on the 100th Anniversary of Akbar Allahabadi
اکبر الہ آبادی کی 100 ویں برسی پر دہلی یونیورسٹی میں سیمینار
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 11:05 PM IST

سیمینار میں کلیدی خطبہ پروفیسر احمد محفوظ نے پیش کیا، اس کے علاوہ دو کتابوں کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا اس تین روزہ سیمینار میں مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ویڈیو

اکبر الہ آبادی کی شاعری میں طنز و مزاح کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے انگریزی حکومت کی خامیوں کو بھی اپنی شاعری کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔

شعبہ صدر دہلی یونیورسٹی پروفیسر ارتضی کریم نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اکبر الہ آبادی کی صد سالہ تقریبات میں یہ پہلا موقع ہے جب اتنے بڑے پیمانے پر کوئی سیمینار کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار میں نہ صرف ملک کے مختلف حصوں سے اسکالرز آئے ہیں بلکہ بیرون ممالک سے بھی اسکالرز اس سیمینار میں آن لائن شامل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سینٹرل وستا پروجیکٹ میں آنے والی عبادتگاہوں پر عدالت کا حکومت سے جواب طلب

کشمیر یونیورسٹی سے اس سیمینار میں شامل ہونے آئے پروفیسر قدوس جاوید نے کہا کہ اردو والوں نے اپنے پائنیئرس کو بھلا دیا ہے۔ اکبر الہ آبادی بھی انہیں میں سے ایک ہیں، جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے لیکن پروفیسر ارتضی کریم کی جانب صد سالہ سیمینار اردو دان طبقہ کو ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر احمد محفوظ نے بتایا کہ اکبر الہ آبادی میر اور غالب کے برابر کے شاعر تھے انہوں نے انگریزی حکمرانوں کے خلاف کافی اشعار کہے۔ انہوں نے غلامی اور انگریزی حکومت کی خرابیوں کو اپنے طنزیہ انداز میں پیش کیا ایسے میں کسی شاعر کے 100 سال مکمل ہونے پر دہلی ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف شہروں میں ایسے سیمینار منعقد کیے جانے چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.