ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra جموں اور کٹھوعہ میں ایس پی جی کی تعیناتی - بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر کٹھوعہ میں سخت سکیورٹی

بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے جموں و کٹھوعہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی جمعرات کی شام کو جموں کے حدود میں داخل ہوں گے، جس کے لیے مزید سکیررٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 3:34 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی شام کو راہول گاندھی جموں وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ کئی ایک مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے جموں کے ستواری علاقے میں بھی راہل گاندھی کا عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل کمانڈوز (ایس پی جی )نے سیکورٹی صورتحال کا جمعرات کے روز جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے aسپیشل کمانڈوز کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم وارد جموں ہوئی اور انہوں نے ستواری اور کٹھوعہ میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے جموں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ صوبے جموں میں ناکوں کا جال بچھایا گیا تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی جمعرات کی شام کو جموں کے حدود میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کٹھوعہ اور ستواری چوک میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے جس کے پیش نظر ان علاقوں کو پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اُن کے مطابق جموں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی جموں سے ادھمپور کے راستے بانہال پہنچیں گے اور پھر اننت ناگ کے راستے سرینگر کے پانتھ چوک پہنچیں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وادی میں راہل گاندھی کی 'پد یاترا' کے بعد یہاں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in Kashmir بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر میں داخل ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.