ETV Bharat / bharat

غیر مقامی مزدورں کی ہلاکت پر سیکورٹی ایجنسیوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے: پیپلز موومنٹ - عام شہریوں کی ہلاکت

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں گزشتہ ہفتے سے نامعلوم افراد کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بناکر مسلسل غیر مقامی مزدورں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے جوکہ بے حد افسوس اور تشویشناک امر ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ
جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 2:28 PM IST

Updated : Oct 18, 2021, 4:44 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے حالیہ دنوں عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جس میں امن و استحکام، بھائی چارے اور آپسی میل جول اور رواداری کا درس دیا گیا اور ایسے میں بے گناہوں کو اس طرح قتل کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ

پیپلز موومنٹ کے صدر ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں گزشتہ ہفتے سے نامعلوم افراد کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بناکر مسلسل غیر مقامی مزدورں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے جوکہ بے حد افسوس اور تشویشناک امر ہے۔ جس پر انتظامیہ اور خاص کر سیکورٹی ایجنسیوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ان لوگوں کو بے نقاب کرکے سزا دینی چائیے تاکہ معصوم اور بے گناہوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔

ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے انتظامیہ کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزراء کے جموں و کشمیر کے خالی دوروں سے تعمیر و ترقی یا بے روزگاری پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے، اس کے لیے مضبوط اقدمات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وادیٔ کشمیر کے نوجوان بے کاری اور بے روزگاری کی مار جھیل رہے ہیں جس وجہ یہاں خودسوزی کے واقعات میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پل، سڑکیں یا عمارتیں بنانے کی یہاں کوئی خاص اہمیت نہیں ہے جب تک کہ جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:۔ کولگام میں پھر عسکریت پسندوں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی

پریس کانفرنس کے دوران نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں پارٹی کے جنرل چیف آرگنائزر مدثر رشید میر نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کسی خاص فرد یا شخص کی پارٹی نہیں ہے۔ یہ ایک تحریک اور تبدیلی کا نام ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پارٹی کا نصب العین دیگر روایتی سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہے جس کی بنیاد پر آج تک کئی افراد پارٹی کو چھوڑ کر چلے بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ جس کاز اور موقف کے لئے پیپلز موومنٹ کو وجود بخشا گیا ہے، پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان اسی نظریہ کے ساتھ آگے کام کرتے رہے گے۔

وہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز مومنٹ پی اے جی ڈی کا حصہ ہے اور آگے بھی رہے گی۔ اس موقف پر پارٹی کے نو منتخب صدر بننے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Last Updated : Oct 18, 2021, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.