وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن آج دوسری بھارت-آسٹریلیا ڈیجیٹل چوٹی کانفرنس کے موقع پر بات چیت کریں گے۔ Second India Australia Virtual Summit To Kick Off Today
توقع ہے کہ یہ ڈیجیٹل سمٹ اب تک کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہوگا اور امید ہے کہ آسٹریلیائی حکومت بھارت کے مختلف شعبوں میں 1,500 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری پیکیج کا اعلان کرے گی۔ اس ماہ کے آخر تک دونوں ممالک کے درمیان فصل کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی متوقع ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر بیری او فیرل نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم رواں ماہ کے آخر تک پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے منتظر ہیں۔"
اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا تخمینہ 12 بلین امریکی ڈالر ہے اور توقع ہے کہ اشیا اور خدمات کے معاہدے کے پہلے مرحلے سے اس میں اضافہ ہوگا۔ یہ میٹنگ جون 2020 میں پی ایم مودی اور موریسن کے درمیان پہلی ڈیجیٹل سمٹ کے بعد آج یعنی پیر کو ہونے والی ہے۔ اس وقت بھارت-آسٹریلیا کے تعلقات مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔