راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویزن نوشہرہ کے لام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران سکیوڑی فورسز کو جائے مقام سے متعدد قابل اعتراض اشیاء موصول ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے سرچ کے دوران سرحد کے نزدیک سے دوکلو ہیرواین، دوپستول، دو عدد میگزین برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات و اسلحہ مبینہ طور پر پاکستان کی طرف سے سرحد سے بھارت میں بھیجا جارہا تھا تاہم معمول کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ فی الحال علاقہ میں ابھی بھی سکیورٹی اور پولیس کی طرف سے مشترکہ تلاشی کاروائی جاری ہے۔ فوج نے اس کارروائی کو سرحدی علاقہ نوشہرہ کے لام سیکٹر میں انجام دیا ہے۔
نوشہرہ: وہیں نوشہرہ کے جھنگر علاقے میں 11 مارچ 2023 کو سکیورٹی فورسز نے ایک دیگر سرچ آپریشن کیا، جس میں دو جدید ترین پستول، دو کلو گرام منشیات اور دو کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کی ہے۔ فوج نے انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق فوج نے اس آپریشن کے ذریعہ ایک بڑے واقعہ کو ٹال دیا ہے، مجرمین ان ہتھیاروں اور آئی ای ڈی کا غلط استعمال طریقے سے سکتے تھے۔
مزید پڑھیں:۔ Arms Ammunition Recovered 6 Arrested : عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط
ہندواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع ہندواڑہ کے شلنار ہانگنی کوٹ میں پولیس نے تلاشی لی ۔ علاقے کی تلاشی کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کے ایک پرانے ڈمپ کا پتہ چلا، جس میں ایک اے کے 47 رائفل، دو عدد میگزین، 75 راؤنڈز، 10 دستی بم، 26 یو بی جی ایل گرنیڈ، آٹھ یو بی جی ایل بوسٹر، دو فلیم تھرورز اور پانچ راکٹ شیٹ شامل ہیں۔اس کی بنیاد پر ایف آئی آر نمبر۔ 19/2023 پولیس اسٹیشن ولگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔