ETV Bharat / bharat

Scindia On Air Travel ہوائی سفر کو آسان بنانے کی کوششیں جاری، سندھیا

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 3:38 PM IST

شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں مسافروں کے لیے ہوائی خدمات کو آسان بنانے اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح شہری ہوابازی کی خدمات کو چلانے کے لیے کام جاری ہے۔Scindia On Air Travel

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں مسافروں کے لیے ہوائی خدمات کو آسان بنانے اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح شہری ہوابازی کی خدمات کو چلانے کے لیے کام جاری ہے۔ سندھیا نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی اس سمت میں بہتر کام ہوسکے گا۔Scindia On Air Travel

انہوں نے کہا 'ہم نے دیکھا ہے کہ کووڈ-19 کے وقت دنیا کے تمام ممالک میں فضائی خدمات ٹھپ رہیں، لیکن اس سے پہلے ہندوستان میں دنیا میں ریکارڈ سب سے زیادہ لوگوں نے ہوائی خدمات استعمال کی تھیں۔'

مرکزی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں ہوائی مسافروں کی تعداد زیادہ بڑھ جاتی ہے اور فلائٹ سروس کے بعد گھریلو ایئر لائنز میں زبردست تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر سے فروری تک ہوائی مسافروں کا بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے اور پھر مارچ سے مئی تک اس میں کچھ کمی آتی ہے۔ سندھیا نے کہا کہ ملک میں فضائی خدمات کا آپریشن بہت اچھا ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ اسے عالمی معیار کا بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj Talks with Scindia Regarding Air Services ہوائی خدمات کے سلسلہ میں شیو راج کی سندھیا سے بات چیت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.