ETV Bharat / bharat

کورونا بحران پر سپریم کورٹ 27 اپریل کو سماعت کرے گا - sc says national emergency like situation

سپریم کورٹ نے ملک میں کووڈ -19 سے متعلق صورتحال کو 'نیشنل ایمرجنسی جیسے حالات' قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ ہزاروں ٹن آکسیجن کی پیداوار اور مریضوں کے لیے اس کی مفت سپلائی جیسی بنیادوں پر تمل ناڈو کے توتیکورین میں سٹرلائٹ کاپر یونٹ کو کھولنے کے ودانتا گروپ کی درخواست پر سماعت کرنے کے لیے راضی ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی 27 اپریل کو دوبارہ سماعت ہوگی۔

کورونا بحران پر سپریم کورٹ 27 اپریل کو فیصلہ کرےگی

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 1:20 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 1:31 PM IST

ہزاروں ٹن آکسیجن کی پیداوار اور مریضوں کو اس کی مفت فراہمی کی بنیاد پر تامل ناڈو کے توتیکورین میں سٹرلائٹ کاپر یونٹ کو کھولنے کے ودانتا گروپ کی درخواست پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے حامی بھر دی ہے۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل بنچ نے تمل ناڈو حکومت کے اعتراض کو قبول نہیں کیا۔

دراصل تمل ناڈو حکومت نے پیر کے روز مختلف بنیادوں پر ودانتا گروپ کی درخواست کی مخالفت کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے قبل ازیں بھی اس طرح کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

بنچ نے کہا کہ ہم یہ سب سمجھتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پلانٹ تمام ماحولیاتی ضابطوں پر عمل پیرا ہو اور اس کی آکسیجن پروڈکشن یونٹ کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی سماعت میں کہا کہ ملک میں تقریباً نیشنل ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے اور آپ (تمل ناڈو حکومت) کسی حل کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ ہم ودانتا کی درخواست کی آج جمعہ سماعت کریں گے۔

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ملک کو آکسیجن کی بہت ضرورت ہے۔ ویدانتا اپنا پلانٹ شروع کرنا چاہتا ہے لیکن ویدانتا کو صرف صحت کے مقاصد کے لیے (پلانٹ) شروع کرنے کی اجازت ہے۔

مہتا نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور زندگی بچانے کے معاملے میں ہمیں زندگی بچانے کو ترجیح دینی ہوگی۔

ویدانتا کی جانب سے پیش ہوئے سینیئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے کہا کہ آج اس درخواست کی فوری طور پر سماعت ہونی چاہیے کیوں کہ لوگ ہر روز مر رہے ہیں اور ہم کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے آکسیجن تیار کر کے فراہم کرسکتے ہیں۔

سالوے نے کہا کہ اگر آج آپ ہمیں اجازت دیں تو ہم پانچ چھ دن میں کام شروع کرسکتے ہیں۔ کمپنی ہر روز کئی ٹن آکسیجن تیار کر سکتی ہے اور وہ اسے بلا معاوضہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے توتیکورن میں سٹرلائٹ کاپر یونٹ کے ویدتا کی درخواست پر ابتدائی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 1:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.