ممبئی: اتوار کو نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی (این آئی اے) کو ایک گمنام میل آئی ڈی کے ذریعے ایک میل موصول ہوا۔ میل میں سرفراز میمن کا تذکرہ تھا اور اس میں سرفراز کے آدھار کارڈ، گاڑی کا لائسنس، پاسپورٹ، لیونگ سرٹیفکیٹ جیسی تمام تفصیلات اٹیچ کی گئی تھیں۔ سرفراز کو گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے گرفتار کیا گیا۔ این آئی اے کو 'ڈینجرمین' نام سے میل بھیجا گیا تھا جس کے بعد این آئی اے نے جانچ ایجنسیوں کو کچھ تفصیلات فراہم کیں۔ مدھیہ پردیش کے اندور سے گرفتاری کے بعد اب مہاراشٹر اے ٹی ایس اور مدھیہ پردیش پولیس مشترکہ طور پر سرفراز سے تفتیش کر رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تحقیقات میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔ سرفراز کی عمر 41 سال ہے اور اس کے پاسپورٹ پر اسٹیمپ بھی لگا ہوا ہے کہ وہ 2018-2019 کے دوران چین گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسیاں اس کے پاسپورٹ کی مزید تفصیلات اکٹھا کر رہی ہیں۔
سرفراز کی شادی چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔ سرفراز نے تفتیشی ایجنسیوں کو بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے اس نے یہ میل اس بہانے بھیجی ہو کہ وہ اسے طلاق دے رہا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس کو مہاراشٹر اے ٹی ایس سے اطلاع ملی کہ سرفراز میمن مدھیہ پردیش میں ہے۔ وہ تفیش کے لیے آگئے۔ سرفراز میمن کے آئی ایس آئی کے رکن ہونے کی افواہیں تھیں۔ لیکن سرفراز نے پولیس کو بتایا ہے کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں۔ سرفراز میمن نے تفتیشی اداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں گزشتہ کچھ عرصے سے چین اور ہانگ کانگ میں مقیم تھا۔ سرفراز پہلے ہی دو شادیاں کرچکا تھا جب کہ تیسری شادی چینی خاتون سے کی۔دونوں کے درمیان تنازع ہونے پر سرفراز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا لیکن چینی خاتون نے طلاق کی مخالفت کی جس کے بعد سرفراز چین سے اندور آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Man Detained in MP این آئی اے کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا
ذرائع نے بتایا کہ اندور آنے کے بعد سرفراز نے چوتھی شادی کرلی اور وہیں رہنے لگا۔ سرفراز میمن کی اہلیہ نے انکوائری میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ غصے کی وجہ سے اور مخالفت کے باوجود سرفراز میمن طلاق دے رہے تھے ہوسکتا ہے اسی وجہ سے اس نے سرفراز کو بدنام کرنے کے لیے یہ سب کیا ہو۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسے ہندی انگریزی کے علاوہ چینی زبان بھی آتی ہے۔ این آئی اے کو ای میل کے ذریعے ایک پیغام موصول ہوا کہ اندور سے سرفراز میمن، جسے گزشتہ 12 سالوں سے چین، پاکستان اور ہانگ کانگ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تربیت دی گئی تھی، فی الحال ممبئی میں ان مہلک سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ممبئی پولیس اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں تیار تھیں۔ اسی کے مطابق اے ٹی ایس کی ایک خصوصی ٹیم نے اندور کے دھر روڈ علاقے کے رہنے والے سرفراز میمن کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔