ETV Bharat / bharat

First Muslim Girl Fighter Pilot ثانیہ مرزا نے وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کی - فائٹر پائلٹ ثانیہ مرزا

مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا نے این ڈی اے کے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کرکے بھارتیہ فضائیہ میں ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہے۔ آج انہوں نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔First Muslim Girl Fighter Pilot

دانش آزاد انصاری نے ثانیہ مرزا کو مبارک آباد دی

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 7:24 AM IST

Updated : Dec 28, 2022, 9:26 AM IST

لکھنؤ: ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے والی ثانیہ مرزا نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ان کے ساتھ اقلیتی وزیر مملکت دانش آزاد انصاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ثانیہ مرزا ہمارے اقلیتی سماج کے لئے مشعل راہ ہیں اور جس طریقے سے انہوں کامیابی حاصل کی ہے اس کی وزیر اعلی نے ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران متعدد پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، جس میں وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کی اگر ضرورت پڑتی ہے تو اتر پردیش حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ Sania Mirza met up cm yogi aditya adityanath

دانش آزاد انصاری نے ثانیہ مرزا کو مبارک آباد دی

انہوں نے کہا کہ ان کے والد جو پیشہ سے ایک ٹی وی مکینک ہیں، نے جس طرح سے محنت و مشقت کرکے اپنی بیٹی کو بلندیوں تک پہنچایا ہے، یہ پورے سماج کے لیے نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ کے والد ایک ٹی وی مکینک ہیں اور مالی اعتبار سے کمزور ہیں لہذا اگر ان کو حکومت کا تعاون چاہئے تو وزیراعلی نے ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ثانیہ مرزا نے سماج کے حوصلہ کو مضبوط کیا ہے اور بھارت میں پہلی مسلم خاتون کے طور پر فائٹر پائلٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:۔ First Muslim Girl Fighter Pilot ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کی منشا ہے کہ ریاست کا ہر طبقہ تعلیمی اور روزگار کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی سماج سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا سے وزیراعلی نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ ان کے والدین کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ مرزا پور کی رہنے والی ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہیں۔ انہوں نے این ڈی اے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ وہ مستقبل میں فائٹر پائلٹ بنیں گی۔

Last Updated : Dec 28, 2022, 9:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.