ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav on Bahujan Samaj سماج وادی پارٹی بہوجن سماج کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اکھلیش - سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو بی ایس پی فاؤنڈر کانسی رام کو سماجی تبدیلی کا مہانایک قرار دیتے ہوئے ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور کہا کہ ایس پی، بی ایس پی میں سیندھ ماری نہیں بلکہ بہوجن سماج کو ایک 'سوتر' میں باندھنے کا کام کررہی ہے۔

سماج وادی پارٹی بہوجن سماج کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اکھلیش

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 10:57 PM IST

رائے بریلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے روایتی ووٹ بینک کو اپنی جانب مائل کرنے کی ایک کوشش کے تحت سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو یہاں بی ایس پی فاؤنڈر کانسی رام کو سماجی تبدیلی کا مہانایک قرار دیتے ہوئے ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور کہا کہ ایس پی، بی ایس پی میں سیندھ ماری نہیں بلکہ بہوجن سماج کو ایک 'سوتر' میں باندھنے کا کام کررہی ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا' کانشی رام نے نئی طرح کی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ ان کے ساتھ جو بھی تفریق ہوئی اس کو دیکھ کر انہوں نے جو آغاز کیا اس سے تبدیلی آئی۔ انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے راستے پر چل کر سماج کے سب سے پسماندہ طبقے کے لوگوں کو جگانے کے لئے گھر گھر جاکر کام کیا۔ ہم ڈاکٹر امبیڈکر اور کانشی رام کے راستے پر چلنے والے لوگ ہیں۔ ہم بی ایس پی میں سیندھ ماری نہیں بلکہ بہوجن سماج کو باندھنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو نے کانشی رام کو اٹاوہ سے لوک سبھا بھیجنے میں مدد فراہم کی تھی اور ملک میں نئی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ آج سماج کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ سماج وادی تحریک میں رام منوہر لوہیا نے جو راستہ دکھایا تھا۔ وہی راستہ ہے جو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور کانشی رام کا ہے۔

یادو نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس تبھی ہوسکتا ہے جب ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے۔ بغیر ذات پر مبنی مردم شماری کے سماجی انصاف اور سب کا ساتھ سب کا وکاس ممکن نہیں ہے۔ بی جے پی جس طرح کے فیصلے کررہی ہے۔ اس میں پسماندہ طبقات، دلتوں، غریبوں کی گنتی نہیں ہوگی۔ بی جے پی سب کچھ پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپ رہی ہے۔ پرائیویٹائزیشن ہونے کے بعد پچھڑوں، دلتوں کو آئین میں دئیے گئے حقوق کیسے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بی ایس پی سے اتحاد بھی کیا۔ بی ایس پی زیرو سے دس پہنچ گئی تھی۔ آج بی ایس پی کے سبھی بڑے لیڈر سماج وادی پارٹی میں ہیں۔ بی جےپی دوسروں کا ساتھ لے کر بھی الیکشن لڑتی ہے۔ اس لئے بی جے پی سے تو محتاط رہنا ہی ہوگا۔ ساتھ ہی جو بی جے پی کی بلواسطہ طور سے مدد کرتے ہیں ان سے بھی محتاط رہنا ہوگا۔ بی جے پی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے نام پر جھوٹا اشتہار کرتی ہے۔ کسانوں کی آمدنی دونگی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati On Akhilesh دلتوں اور پسماندگان سے متعلق مایاوتی کی سماج وادی پارٹی پر تنقید

یادو نے دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت گروتھ ریٹ کا غلط اعداد پیش کر کے جھوٹ بول رہی ہے۔ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا خواب دکھا رہی ہے۔ جھوٹ کو سچ بنانے کے لئے امریکہ کی کمپنی کو 200 کروڑ روپئے دے کر اس کی مدد لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا لیکن عوام بیدا ہوچکی ہے۔ عوام تبدیلی کی طرف چل پڑی ہے۔ آنے والے وقت میں لوک سبھا انتخابات 2024 اور 2027 کے اسمبلی انتخابات میں ملک اور اترپردیش میں تبدیلی آئے گی۔ اس موقع پر ایس پی سربراہ نے کانشی رام انٹر کالج چروہار، جیایک میں سابق وزیر و ایم ایل سی سوامی پرساد موریہ کے والد آنجہانی بدلو موریہ کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.