دہلی: سماج وادی پارٹی کے رام پور کے رکن اسمبلی اعظم خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے منگل کو اعظم خان کی انجیو پلاسٹی کی سرجری کی اور دل میں اسٹینٹ لگایا۔ اعظم خان کے قریبی دوستوں کے مطابق دو روز قبل انہیں اچانک پسینہ آیا اور انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔ Samajwadi party leader azam Khan suffered heart attack blockage found in heart vein
دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں رام پور سے دہلی لے جایا گیا۔ وہاں جب ان کا چیک اپ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ دو دن پہلے اعظم خان کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ہارٹ چیک اپ پر پتہ چلا کہ ان کے دل کی ایک رگ میں بلاکیج ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انجیو پلاسٹی کرانے کا مشورہ دیا۔ سر گنگا رام اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے منگل کو انجیو پلاسٹی کرکے اعظم خان کے دل کا اسٹنٹ کیا۔ اس وقت اعظم خان ڈاکٹروں کی نگرانی میں آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Azam Khan Health Deteriorates: پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اعظم خان میدانتا اسپتال میں داخل
اعظم خان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔ اعظم خان کی طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں نے اب انہیں اپنی نگرانی میں آئی سی یو میں رکھا ہے۔ انہیں ایک یا دو دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ اعظم خان کی دیکھ بھال کے لیے ان کے بیٹے اور ایس پی رکن اسمبلی عبداللہ اعظم ان کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔ جبکہ اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بڑا بیٹا ادیب اعظم بھی ان کی دیکھ بھال کے لیے دہلی میں موجود ہیں۔