سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے پیر کو گروگرام میں کورونا ویکسین لگوائی۔ ملائم سنگھ یادو کو کووی شیلڈ کی پہلی ڈوز دی گئی۔ ویکسینیشن کے دوران ملائم سنگھ یادو کے ساتھ اکھیلیش سنگھ یادو بھی میدانتا پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ ملائم سنگھ کے ویکسیشن کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں نے سماجوادی پارٹی کی جانب سے دیے گئے ویکسینیشن بائیکاٹ سے متعلق بیانات پر طنز شروع کر دیا۔ اترپردیش کے بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے ملائم سنگھ یادو کی فوٹو کو ٹویٹ کر کے لکھا کہ 'امید کرتا ہوں کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور ان کے قومی صدر بھی اپنی پارٹی کے بانی سے ترغیب حاصل کریں گے۔''
وہیں، اترپریش بی جے پی کے ٹویٹر ہینڈل سے ملائم سنگھ کے ویکسینیشن پر ٹویٹ کیا گیا کہ 'اگر اکھیلیش یادو کی مانیں تو آج سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے بی جے پی کی ویکسین لگوا لی۔ اب وہ بی جے پی کی تشہیر کر رہے ہیں یا اپنے بیٹے کے ذریعہ پھیلائی گئی افواہ کا ازالہ کر رہے ہیں۔۔۔۔ یہ طے کر لیجیے۔'
مزید پڑھیں:
کورونا ویکسین کی 1.49 کروڑ خوراکیں فی الحال دستیاب: وزارت صحت
واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے ویکسین کی مخالفت کی تھی۔ اکھیلیش نے عوامی طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جب سماج وادی پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو وہ پوری ریاست میں فری ٹیکہ لگوائیں گے۔