ETV Bharat / bharat

سہارنپور: ہندو جاگرن منچ نے سلمان خورشید کا پتلا نذر آتش کیا

سہارنپور شہر میں آج ہندو جاگرن منچ کے کارکنوں نے کانگریس رہنما سلمان خورشید کا پتلا نذر آتش کیا۔ ہندو جاگرن منچ نے کہا ہے کہ کانگریس رہنما سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں ہندوتوا کا موازنہ داعش اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں سے کیا ہے۔

Saharanpur: Salman Khurshid's thin fire
سہارنپور: سلمان خورشید کا پتلا نذر آتش
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 4:52 PM IST

سہارنپور شہر میں ہندو جاگرن منچ کے کارکنوں نے کانگریس رہنما سلمان خورشید کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا نذر آتش کیا۔

ہندو جاگرن منچ نے سلمان خورشید کے خلاف کارروائی اور کتاب 'سن رائز اوور ایودھیا' پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سہارنپور کے حقیقت نگر کے رام لیلا میدان میں جمع ہوکر سلمان خورشید کا پتلہ نذر آتش کیا اور سلمان خورشید کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر منچ کے لیڈر پرمکھ ٹھاکر سوریہ کانت سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے رہنما سلمان خورشید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سلمان خورشید نے 10 نومبر کو اپنی کتاب 'سن رائز اوور ایودھیا' کا اجرا کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہندوتوا، سادھو سنتوں کے سناتن اور قدیم ہندو مذہب کو الگ کر رہا ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں دہشت گرد تنظیم داعش اور بوکو حرام جیسی تنظیموں سے جوڑنے کا کام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر آپ ہندو ہیں تو ہندوتوا کی ضرورت کیا ہے؟ راہل گاندھی

احتجاج کے دوران ہندو جاگرن منچ ضلع اور مہانگر سہارنپور کے کارکنوں نے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کا پتلہ نذر آتش کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.