ETV Bharat / bharat

تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے والے چار گرفتار - سی آئی ایس ایف

ریاست اتر پردیش کے آگرہ میں واقع تاج محل میں گزشتہ روز بھگوا پرچم لہرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ہندو جاگرن منچ کے متعدد رہنما تاج محل احاطے میں پہنچے اور بھگوا پرچم لہرانے لگے۔

تاج محل میں زعفرانی پرچم لہرانے والے چار گرفتار

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 10:34 AM IST

سی آئی ایس ایف نے ہندو جاگرن منچ کے ضلع صدر گورو ٹھاکر کے علاوہ سونو بگھیل، رشی لوانیاں اور وشنو کمار کو گرفتار کیا تھا، پوچھ گچھ کرنے کے بعد ان سبھی کو پولیس تھانہ تاج گنج کے حوالے کر دیا گیا۔

تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے والے چار گرفتار

تاج گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر امیش چندر تریپاٹھی نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف کے انسپکٹر اروند کمار کی جانب سے گورو ٹھاکر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، جس کی بنیاد پر چاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ تاج محل میں پیش آنے والا یہ ایسا کوئی واحد معاملہ نہیں ہے اس سے قبل بھی تاج محل کے سکیورٹی گھیرے کو توڑ کر اس طرح کی شرپسندانہ حرکت کو انجام دیا چکا ہے اور دائیں بازو سے وابستہ افراد کی جانب سے متعدد بار تاج محل کی سکیورٹی کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، اتنا ہی نہیں تاج محل کے احاطے میں ہندو رہنما گنگا جل، شیو چالیسہ کے ساتھ پوجا بھی کر چکے ہیں، گذشتہ برس وجے دشمی (دسہرہ) کے موقعے پر بھی تاج محل میں بھگوا پرچم لہرایا گیا تھا۔

واضح ہو کہ سی آئی ایس ایف کے سکیورٹی گھیرے اور اے ایس آئی ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تعیناتی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہندو مذہبی رہنما پیر کو بھگوا پرچم لے کر تاج محل پہنچے۔

ہندو مذہبی رہنماؤں نے سب سے پہلے تاج محل کے راستے پر شیو چالیسہ کا پاٹھ کیا۔ اس کے بعد کرسی پر بیٹھ کر بھگوا لہرایا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس معاملے کے بعد سی آئی ایس ایف اور اے ایس آئی عہدیداروں ہلچل مچ گئی۔ سی آئی ایس ایف نے ہندو مذہبی رہنما اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور بعد میں انہیں رہا کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.