ETV Bharat / bharat

Sacked Employees of Brims Protest ملازمت سے نکالے گئے برمس اسپتال کے ملازمین کا سخت انتباہ - برمس ہسپتال کے ملازمین کا احتجاج

بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے درجنوں ملازمین کو ملازت سے نکال دیا جس کے بعد گزشتہ سات مہینوں سے احتجاج ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران ملازمین نے انتباہ دیا کہ اگر انہیں ملازمت پر دوبارہ بحال نہیں کیا گیا تو وہ بیدر کے رکن اسمبلی کا علامتی پُتلا ان ہی کے گھر کے باہر نذر آتش کریں گے۔ Sacked Employees of Brims Warned

Sacked Employees of Brims Protest
برمس اسپتال کے ملازمین کا سخت انتباہ
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 2:26 PM IST

بنگلور: شمالی کرناٹک کے بیدر شہر میں برمس اسپتال Bidar Institute of Medical Sciences کے روبرو بڑی تعداد میں مزدور جن میں خواتین بھی ہیں، گزشتہ سات مہینوں سے دن رات دھرنا احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ان مزدوروں کی رہنمائی کر رہے دلت رکشنا ویدیکے کے لیڈر امباداس گائیکواڑ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ احتجاج پر بیٹھے مزدوروں کو ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نکال دیا گیا جب کہ ان مزدوروں نے کورونا وبا کے دوران بہت محنت کی تھی اور اب یہ مزدور کام کاج کے بغیر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ان مزدوروں کو نکالا جانا ایک طرح سے غیر قانونی عمل ہے۔ ان مزدوروں کے متعلق مقامی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حکومت کو یہ خبر پہنچائی گئی کہ انہیں کووڑ کے دوران کام پر رکھا گیا تھا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مزدور کووڈ وبا کے پہلے بھی اسپتال میں برسر روزگار تھے۔

برمس ہسپتال کے ملازمین کا سخت انتباہ
Sacked Employees of Brims Protest
برمس ہسپتال کے ملازمین کا سخت انتباہ

امباداس گائیکواڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے مقامی ایم ایل اے رحیم خان سے بھی ملاقات کر معاملے کے حل کے لیے التجا کی تھی لیکن ان کی جانب سے اسمبلی میں تو دور مقامی سطح پر ڈسٹرکٹ کلکٹر کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ میں تک آواز نہیں اٹھائی۔ اس مسئلے کے تئیں انہوں نے بی جے پی کے لیڈران جو کہ پارلیمانی حلقے کے ایم پی اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر ہیں کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اب تک ان غریب مزدوروں کے مسئلے کو حل کرنے کے تئیں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ برمس اسپتال کے روبرو مزدوروں کے ساتھ احتجاج پر بیٹھے امباداس گائیکواڑ نے کہا کہ اگر مقامی ایم ایل اے نے اگر مسئلہ حل نہیں کیا تو سارے مزدور ایم ایل اے کے گھر کے سامنے ان کا پتلا نذر آتش کریں گے۔ Employees of Brims Warned Against Burning Effigy of MLA

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.