اقوام متحدہ/نئی دہلی: یوکرین میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں ہندوستان نے تشدد کو روکنے کے اپنے مطالبہ کو دہرایا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے روس یوکرین کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے India welcomes Russia-Ukraine talks۔
اقوام متحدہ (یو این) میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں پیر کو یوکرین پر منعقد ہنگامی خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مانتا ہے کہ سفارت کی طرف بڑھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ہندوستان نے کہا کہ اس بات کا ذکر وزیراعظم مودی نے روسی صدر ولادیمر پوتن اور ولودیمر زیلنسکی کے ساتھ ہوئی فون پر بات چیت میں بھی کیا تھا T. S. Tirumurti India's Permanent Representative to the United Nations۔
انہوں نے کہا،’’ہندوستان اس بات سے بہت فکر مند ہے کہ یوکرین میں حالات مسلسل بگڑتے جارہے ہیں۔ ہم تشدد کے فوری طورپر خاتمے اور دشمنی کو ختم کرنے کی اپنی اپیل کو دہراتے ہیں۔ایسے میں ہماری حکومت کا پختہ عزم ہے کہ سفارت کے راستے پر لوٹنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:
انہوں نے یوکرین میں بڑھتی ہوئی فوری اور دباؤ والی انسانی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جلد ہی ادویات سمیت دیگر مدد کا سامان یوکرین پہنچائے گا۔
(یو این آئی)