ETV Bharat / bharat

Russia Ukraine War:  روس بھارت کا اسٹریٹجک اتحادی، روسی سفیر

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 4:25 PM IST

بھارت میں روسی سفیر ڈینس آلیپوف نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ "ہم بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں دکھائے جانے والے متوازن موقف کے لیے بھارت کے شکر گزار ہیں اور روس بھارتی طلبہ کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ Russia Ukraine War

Russian Ambassador
بھارت میں روسی سفیر ڈینس آلیپوف

بھارت میں روس کے سفیر ڈینس آلیپوف نے یوکرین میں روسی حملے میں بھارتی طالب علم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ stranded Indians in ukraine

روسی سفیر آلیپوف نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، 'ہم ایک بھارتی طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ روس بھارتی طلبہ کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔Russia Ukraine War

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ روس شہریوں پر حملہ نہیں کرتا۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ ہم پر الزام لگانا آسان ہے کیونکہ ہمارا ہاتھ اوپر ہے۔ یہ روس کو بدنام کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

روس کے سفیر نے کہا کہ ہم بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی ہیں، اقوام متحدہ میں متوازن موقف دکھانے پر بھارت کے شکر گزار ہیں۔

بھارت اس بحران کو گہرائی سے سمجھتا ہے۔ انہوں نے انکار کیا کہ روس یوکرین تنازع کا بھارت کے ساتھ دفاعی سودوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ آلیپوف نے کہا کہ جہاں تک بھارت کو ایس 400 کی فراہمی کا تعلق ہے، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

'Operation Ganga: 218 Indians arrived in New Delhi آپریشن گنگا کے تحت یوکرین میں پھنسے 218 بھارتیوں کی واپسی

بھارتیوں کے لیے محفوظ راہداری کے سوال پر، انہوں نے کہا، 'یہ ہو جائے گا لیکن ہم ابھی مکمل طور پر نہیں کہہ سکتے'۔ روس پر پابندیوں کے سوال پر آلیپوف نے کہا کہ ایس 400 معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جائزہ لیں گے کہ پابندیوں کا باقی کاروبار وغیرہ پر کیا اثر پڑے گا۔ روسی سفیر نے زور دے کر کہا کہ بھارت روس کا اہم پارٹنر ہے اور رہے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوکرین میں ایک بھارتی طالب علم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔ اس کی تصدیق وزارت خارجہ نے کی ہے۔

کرناٹک کے ہاویری سے تعلق رکھنے والے بھارتی طالب علم نوین شیکھرپا کی موت اس وقت ہوئی جب منگل کو روسی فوجیوں نے ایک سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ نوین شیکھرپا اس وقت کھانا لینے کے لیے نکلے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.