ETV Bharat / bharat

آر سی بی نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی :RCB vs RR IPL 2021 - RCB vs RR IPL 2021

رائل چیلنجرز بنگلور نے 150 رنز کے ہدف پورا کرکے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ آر سی بی کی جانب سے گلین میکسویل نے 30 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

آر سی بی نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:18 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ کا 43 واں میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے 150 رنز کے ہدف پورا کرکے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ آر سی بی کی جانب سے گلین میکسویل نے 30 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شریکر بھارت نے بھی 44 رنز بنائے۔ اس جیت کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے 11 میچوں میں 7 جیت کے ساتھ 14 پوائنٹس ہیں۔ ویراٹ کوہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر برقرارہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرنے اتری راجستھان رائلز کی اچھی شروعات کے بعد ٹیم ڈگمگا گئی۔ 77 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 149 رنز بنا سکی۔

آر سی بی کے لیے آج پھر ہرشل پٹیل نے 3، یوزویندر چہل اور شہباز احمد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ڈینیل کرسٹین اور ڈیبیو ٹینٹ جارج گورٹن نے بھی ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل کے تعلق سے بات کی جائے تو آئی پی ایل 2021 میں، آر سی بی اب 11 میچوں میں سے 7 جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ساتھ ہی یہ 11 میچوں میں راجستھان رائلز کی 7 ویں شکست ہے۔ سنجو سیمسن کی یہ ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.