ETV Bharat / bharat

Robbery in New York نیویارک میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات - نیویارک میں ڈکیتی

ڈکیتی کا ارتکاب کرنے والے شخص نے اپنی کالی مرسڈیز ٹویوٹا آر اے وی فور سے دوسری کار کو ٹکرا دی، جس کے سبب کار کے ایک طرف کا دروازہ کھول کیا اور وہ گاڑی کے ڈرائیور سے نقدی کا تھیلا لے کر فرار ہوگیا۔ Robbery in broad daylight in New York

نیویارک میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 12:54 PM IST

نیویارک: امریکا کے مشہور شہر نیویارک کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ ڈکیتی کا ارتکاب کرنے والے شخص نے اپنی کالی مرسڈیز ٹویوٹا آر اے وی فور سے دوسری کار کو ٹکرا دی، جس کے سبب کار کے ایک طرف کا دروازہ کھول کیا اور وہ گاڑی کے ڈرائیور سے نقدی کا تھیلا لے کر فرار ہوگیا۔ نیویارک پوسٹ نے قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم 20,000 ڈالر نقد لے گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں ایک کالی مرسڈیز جان بوجھ کر سلور رنگ کی ایس یو وی سے ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہے اور پھر ٹریفک کی دوسری لین میں داخل ہوجاتی ہے۔ اس دوران سڑک پر ٹائر پھٹنے کی آواز آتی ہے جس سے وہاں موجود لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔Robbery in broad daylight in New York

نیویارک میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات

اس کے بعد ایک شخص مرسڈیز سے بندوق لے کر باہر آتا ہے۔ بھوری رنگ کی شرٹ اور کالی پینٹ پہنے ایک شخص نے سب سے پہلے ایس یو وی کی کھڑکیوں سے ایک کو پیٹتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوسری طرف کا دروازہ کھولتا ہے، ایک کالا بیگ نکالتا ہے اور مرسڈیز میں بیٹھ کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔ اس واقعہ نے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو حیران کردیا۔ ایک شخص کو فرار ہونے کے لیے ایک طرف کودتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک اور راہگیر کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'اس کے پاس بندوق ہے، اس کے پاس بندوق ہے'۔ پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص ایک گاڑی میں موقع سے فرار ہو گیا۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Two Accused Arrested in Theft Case: چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمین گرفتار

امریکی شہری اس واقعہ کا موازنہ ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل کی فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس' سے کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ شہری اسے راک اسٹار کی انتہائی منتظر گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 ویڈیو گیم کی لیک فوٹیج کے طور پر شیئر کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ واقعہ ہفتے کے روز دن کی روشنی میں نیویارک کی سڑکوں پر پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.