ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو ہمیشہ سے دوہری سیاست کے لئے جانی جاتی ہے، ایک طرف قومی کونسل کے اجلاس کے دوران نتیش کمار وزیر اعظم بننے کی بات کرتے ہیں اور انہیں کے رہنماء باہر نکل کر میڈیا کے سامنے نتیش کمار کو وزیر اعظم کی امیدواری سے انہراف کرتے ہیں، یہ کیسی سیاست ہے؟
انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو رہنماوں میں اگر ہمت ہے تو وہ نتیش کمار کو وزیر اعظم کی اہلیت کے ساتھ امیدواری کا بھی اعلان کریں، اس طرح ڈبل اسٹینڈ بنا کر بہار کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:۔ نتیش کمار میں وزیراعظم بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود: غلام رسول بلیاوی
اعجاز احمد نے کہا کہ آج ریاست میں بی جے پی جو مضبوط ہوئی ہے اس کی وجہ صرف نتیش کمار ہیں، انہوں نے کہا کہ لوہیا اور جے پرکاش نارائن کے تمام اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر صرف اپنی کرسی بچانے کی سیاست کی، جب کہ ہمارے رہنما لالو جی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی جس وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی داؤں پر لگا دی مگر فرقہ پرست طاقتوں کے سامنے کبھی خود کو نہیں جھکایا۔