ETV Bharat / bharat

RJD Leader on BJP Govt: بی جے پی نے بہار کو بنایا سب سے زیادہ بے روزگار ریاست، تیجسوی

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 10:40 PM IST

آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ ریاست میں 17 سال تک اقتدار میں رہنے والے نتیش اور بی جے پی کے لوگ اب اپنے ہی 17 سال کے کاموں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ انہوں نے 17 سال تک بہار کے خزانے کو لوٹا اور اب وہ اپنے کاموں سے مطمئن نہیں ہیں۔ RJD Leader on BJP Govt

بی جے پی نے بہار کو بنایا سب سے زیادہ بے روزگار ریاست :تیجسوی

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کی سب سے نوجوان ریاست بہار کو سب سے زیادہ بے روزگار ریاست بنا دیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اتحاد کی ڈبل انجن والی حکومت ہونے کے باوجود بہار پائیدار ترقی کے ہر اشاریہ میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کی نام نہاد ڈبل انجن حکومت کا انجن بغیر ایندھن کے گیراج میں کھڑا کباڑ بن گیا ہے اور اس نے ریاست کی ترقی کو پٹری سے اتار دیا ہے۔ RJD leader tejashwi yadav on Bihar Govt

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ بی جے پی حکومت جو سال 2014 میں ہر بھارتی کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے، بہار کو خصوصی درجہ دینے اور سالانہ دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی تھی، نے ملک کی سب سے نوجوان ریاست بہار کو سب سے زیادہ بے روزگار ریاست بنا دیا ۔ دو کروڑ سالانہ نوکریوں کی وعدہ خلافی کے باوجود سال 2020 میں بہار کے نوجوانوں کو 19 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا اور پھر دھوکہ دیا اور نوجوانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود ان کا پیٹ نہیں بھرا، پھر انہوں نے فوج کی بھرتی میں کنٹریکٹ پر اگنی پتھ اسکیم نافذ کرکے نوجوانوں کے خوابوں کو ایک بار پھر تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں۔ 'جل۔جیون ہریالی کے نام پر سرکاری خزانے کی لوٹ کے نئے باب کا آغاز'

انہوں نے کہا کہ ریاست میں 17 سال تک اقتدار میں رہنے والے سنگھ اور بی جے پی کے لوگ اب اپنے ہی 17 سال کے کاموں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ انہوں نے 17 سال تک بہار کے خزانے کو لوٹا اور اب وہ اپنے کاموں سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آٹھ سال تک مرکز اور ریاست میں بی جے پی اتحاد کی ڈبل انجن والی حکومت ہونے کے باوجود بہار کیوں پائیدار ترقی کے ہر اشاریہ میں پیچھے ہے۔ عام لوگوں کے معیار زندگی کو پیمائش کرنے والے کسی بھی قومی یا بین الاقوامی انڈیکس میں بہار کا پھسڈی ہونا یہ ظاہر کرتاہے کہ مرکز کی نام نہاد ڈبل انجن والی حکومت کا انجن بغیر ایندھن کے گیراج میں کھڑا کباڑ بن گیا ہے۔ ریاست کی ترقی کو بے پٹری کر دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.