ETV Bharat / bharat

Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme: 'اگنی پتھ منصوبہ بی جے پی اور آرایس ایس کا خفیہ ایجنڈہ' - اگنی پتھ منصوبہ ملک کے مفاد میں نہیں

تیجسوی پرساد یادو نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگنی پتھ منصوبہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مرکز کی مودی حکومت روزگار کے نام پر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ منصوبہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme

Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme
'اگنی پتھ منصوبہ بی جے پی اور آرایس ایس کا خفیہ ایجنڈہ'
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 8:48 PM IST

پٹنہ: بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) زیر قیادت مہاگٹھ بندھن نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر اگنی پتھ منصوبہ سے روزگار کے نام پر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ Tejashwi Yadav Demand to Stop Agnipath Scheme کیا ہے۔

اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسو ی پرساد یادو، سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اور مہاگٹھ بندھن میں شامل کانگریس کو چھوڑ کر تمام بائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل نے اگنی پتھ منصوبہ کی مخالفت میں بہار قانون ساز اسمبلی احاطہ سے گورنر ہاﺅس کی جانب دھیرے ۔ دھیرے بڑھتے رہے ۔ میڈیا اہلکاروں کا ہجوم بھی ان کے ساتھ رہا۔ Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme

گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کے بعد گورنر ہاﺅس احاطہ کے باہر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسو ی یادو نے بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈران کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں مرکزی حکومت سے فوری طور پر اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی اگنی پتھ کے احتجاج کے دوران بہار میں گرفتار کئے گئے تمام تحریک کاروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme

انہوں نے کہاکہ اگنی پتھ منصوبہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مرکز کی مودی حکومت روزگار کے نام پر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ یہ منصوبہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کا خفیہ ایجنڈہ Hidden Agenda of BJP ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PDP Activists Protest Against Agnipath: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج

انہوں نے اگنی پتھ کے خلاف نوجوانوں کی تحریک پرامن ہونے کے باوجود گورنر ہاﺅس مارچ پر صفائی دیتے ہوئے کہاکہ تشدد رک گیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ احتجاج رکا ہے۔ تشدد احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں سوالیہ لہجے میں کہاکہ آج حکومت کہہ رہی ہے کہ چار سال بعد 14 لاکھ دیں گے، 14 لاکھ دیکر کیا احسان کریں گے۔ Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.