ETV Bharat / bharat

'بہار میں الیکشن تھا، راہل گاندھی شملہ میں پکنک منا رہے تھے' - شیوانند تیواری نے کانگریس کی قیادت کو مورد الزام ٹھہرایا

بہار اسمبلی انتخابات کے بعد عظیم اتحاد میں الزامات کی سیاست شروع ہو گئی ہے، آر جے ڈی کے سینئر رہنما شیوانند تیواری نے کانگریس کی قیادت پر ایک بڑا سوال اٹھایا ہے، انہوں نے یہاں تک کہا ہے کہ جب بہار میں انتخابات ہو رہے تھے تو راہل گاندھی شملہ میں پکنک منا رہے تھے۔

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:15 AM IST

آر جے ڈی کے سینئر رہنما شیوانند تیواری نے کانگریس کی قیادت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس اب جس طرح کی سیاست کر رہی ہے، پارٹی اس طرح نہیں چل سکتی، انہوں نے کہا کہ بہار میں الکشن زوروں پر تھا اور راہل گاندھی شملہ میں پرینکا گاندھی کے گھر پر پکنک منا رہے تھے'۔

'بہار میں انتخابات تھا اور راہل گاندھی شملہ میں پکنک کررہے تھے'

شیوانند تیواری نے سوال کیا کہ 'کیا پارٹی اس طرح سے چلتی ہے، کانگریس کے رہنما منیش تیواری سمیت تجربہ کار رہنما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے پارٹی کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، لیکن پارٹی ہائی کمان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے لہذ یہ الزام لگایا جاسکتا ہے کہ جس طرح کانگریس پارٹی چلائی جا رہی ہے، بی جے پی اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

کانگریس عظیم اتحاد کے پیر کی زنجیر بن چکی ہے، یہ کہتے ہوئے شیوانند تیواری نے کہا کہ کانگریس کے 70 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا اور کانگریس نے 70 انتخابی اجلاس تک نہیں کیا، دوسری ریاستوں میں بھی کانگریس زیادہ سے زیادہ نشستوں پر مقابلہ کرنے پر اصرار کرتی ہے لیکن وہ زیادہ سیٹیں جیتنے میں ناکام رہتی ہے۔'

شیوانند تیواری کے بیان پر بی جے پی کے گری راج سنگھ نے طنز کیا اور ٹویٹ کیا 'بہار میں آرجے ڈی کے سینئر رہنما شیوانند تیواری راہل گاندھی جی کے بارے میں کہتے ہیں کہ راہل گاندھی ایک غیر سنجیدہ سیاحتی سیاستدان ہیں، شیوانند جی نے راہل جی کو اوبامہ سے زیادہ جاننا شروع کر دیا ہے، پھر بھی کانگریس خاموش کیوں ہے؟'

  • राहुल गांधी जी के बारे में बिहार में महागठबंधन के सहयोगी पार्टी RJD के वरिष्ठ नेता शिवानंद तिवारी कहते हैं कि राहुल गांधी नॉन सीरीयस पर्यटक राजनेता है।
    शिवानंद जी तो राहुल जी को ओबामा से ज़्यादा जानने लगे है ।
    फिर भी कांग्रेस चुप क्यू ? pic.twitter.com/mWD6ToQYCJ

    — Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) November 15, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

در اصل بہار اسمبلی انتخابات کے وقت جب عظیم اتحاد میں سیٹیں تقسیم ہورہی تھیں کانگریس قومی پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے 70 نشستوں سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھی، کانگریس کے اصرار کے بعد کچھ دیر کے لیے ایسا لگا تھا کہ اتحاد ٹوٹ جائے گا، لیکن بعد میں تیجسوی نے اس پر اتفاق کیا اور کانگریس کو 70 نشستیں دیں، حالانکہ راہل گاندھی کی کئی ریلیاں ہوئیں لیکن پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی بہار کی انتخابی جنگ سے خود کو دور رکھا اور ایک بھی ریلی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کو سخت چیلنجز درپیش، بہار کی تصویر بدلنی ہوگی

آر جے ڈی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے عظیم اتحاد میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن کانگریس 70 سیٹوں میں سے صرف 19 نشستیں جیت سکی، جس سے سے بہت سارے سوالات کھڑے ہوتے ہیں، کانگریس کے ہی رہنما نے پارٹی قیادت پر سوال اٹھائے تھے، اب راہل گاندھی کے رویے پر آر جے ڈی کے سینیئر رہنما نا خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.