پٹنہ: عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے بعد نتیش کمار اور تیجسوی یادو مل کر بہار میں نئی حکومت تشکیل دی ہے۔ حلف برداری کے موقع پر راج بھون میں آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنان نئی حکومت کے لئے پُرجوش نظر آئے۔ بہار کے مختلف اضلاع سے آئے کارکنان نے کہا کہ نتیش کمار اور تیجسوی یادو مل کر بہار میں ترقی کی ایک نئی عبارت لکھیں گے۔
آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے کارکنان نے کہا کہ بی جے پی آج جو مخالف مارچ نکال رہی ہے، دراصل وہ خود اس کی حقدار ہے۔ بی جے پی ریاستی پارٹیوں کو مٹانا چاہتی ہے، جسے نتیش کمار نے قبل از وقت بھانپ لیا اور بروقت فیصلہ لیا، حالانکہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ کارکنان نے کہا کہ ہم لوگوں کی خواہش ہے کہ نتیش کمار آنے والے پارلیمانی انتخاب میں وزیر اعظم کا چہرہ بنیں تاکہ ملک صحیح ہاتھوں میں محفوظ ہو سکے۔ RJD and JDU party workers are excited about Nitish and Tejashwi's coming to power
مزید پڑھیں:
Bihar Govt Swearing: نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا