ETV Bharat / bharat

انوکھی سزا، شادی سے لوٹ رہے دلہا اور دلہن کی کار کی پولیس نے ہوا نکال دی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مدھیہ پردیش ضلع ریوا کے علاقے چوراہٹہ پولیس اسٹیشن میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا. شادی کے اختتام پر واپس آتے ہوئے پولیس نے دلہا اور دلہن کی گاڑی روک لی اور لاک ڈاؤن و کورونا ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پولیس نے سزا کے طور پر گاڑی کی ہوا نکال دی۔ جس کے بعد دولہا اور دلہن کو گھر پہنچنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

ریوا: پولیس نے دی انوکھی سزا، شادی سے لوٹ رہے دلہا اور دلہن کی کار کی ہوا نکال دی

author img

By

Published : May 2, 2021, 10:31 AM IST

کَرہیا منڈی کے قریب چوراہٹہ پولیس اسٹیشن کے تحت پولیس نے شادی کرکے واپس آنے والے جوڑے کو ایک انوکھی سزا دی۔ شادی کے بعد پولیس نے دلہا دلہن کی کار کی ہوا نکال دی۔ جس کے بعد انہیں گھر پہونچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ پولیس کی یہ کارروائی مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے شادی کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے بدلے میں کی گئی تھی۔ جس وقت جب پولیس کار کی ہوا نکال رہی تھی اس وقت کار کے اندر صرف ڈرائیور اور دلہا و دلہن ہی موجود تھے۔

  • لاک ڈاؤن پر سختی سے کیا جارہا ہے عمل

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے معاملات کی وجہ سے جہاں مدھیہ پردیش حکومت نے پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، وہیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ازدواجی پروگراموں کے سلسلے میں بھی ایک نیا ہدایت نامہ تیار کیا تھا، جس کے تحت اپنے گھروں میں رہتے ہوئے خاندان کے ممبران مل کر شادی کی تقریب کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ لیکن ریوا میں وزیر اعلیٰ کے احکامات کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

  • سختی اتنی کہ پولیس نے دولہا کی گاڑی کی ہوا نکال دی

دراصل ریوا کے علاقے چوراہٹہ پولیس اسٹیشن میں ایک ازدواجی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس نے واپس آتے ہوئے دلہا اور دلہن کی گاڑی کو روک لیا اور ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پولیس نے سزا کے طور پر گاڑی کے ٹائر سے ہوا نکال دی۔ جس کے بعد دولہا اور دلہن کو گھر پہونچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

  • کورونا ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سزادی جائے گی

جب میڈیا نے اس معاملے کے بارے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے ڈاور سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کووڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا نہ ہونے کے سبب وہ شادی کے پروگراموں میں ضابطوں کے تحت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی تھانوں کے انچارج کو ان کے ذریعہ ہدایت دی جائے گی کہ اگر کسی کے پاس آنے اور جانے کی اجازت یا مناسب وجہ ہو تب ہی انہیں چھوڑا جائے، تب انہیں کسی بھی قسم کی سزا نہیں دی جانی چاہئے۔ لیکن دوسری صورت میں کارروائی ہوگی۔

انوکھی سزا، شادی سے لوٹ رہے دلہا اور دلہن کی کار کی پولیس نے ہوا نکال دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.