ETV Bharat / bharat

Steve Smith کپتانی کی ذمہ داری سے تحریک ملتی ہے: اسمتھ

آسٹریلیا کے اسٹینڈ ان کپتان اسٹیو اسمتھ نے منگل کو کہا کہ کپتانی کی ذمہ داری انہیں اپنا بہترین پیش کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کے منتظر ہیں۔ Steve Smith

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 8:25 PM IST

کپتانی کی ذمہ داری سے تحریک ملتی ہے: اسمتھ

اندور:اسٹیو اسمتھ نے میچ کے موقع پر کہاکہ عام طور پر یہ (کپتانی کی ذمہ داری) مجھ میں بہترین چیز کو سامنے لاتی ہے۔ میں پیٹ (کمنز) کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے کا منتظر ہوں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمنز کو ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر آسٹریلیا اپنے گھر واپس جانا پڑا جس کے بعد اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے کپتانی سونپی گئی۔ اسمتھ بھارت کے دورے پر اب تک دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 71 رنز ہی بنا سکے ہیں، حالانکہ وہ بھارتی حالات سے واقفیت کی وجہ سے آنے والے میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔

اسمتھ نے کہاکہ ’’میں ان حالات کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ یہ میرے دوسرے گھر کی طرح ہے، میں نے ہندوستان میں کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ میں کھیل کی باریکیوں اور پچ کی پیچیدگیوں کو سمجھتا ہوں۔ کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔‘‘ سیریز میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد آسٹریلیا کو معجزانہ واپسی کی ضرورت ہے جس کے لیے اسے پہلے اپنی بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی۔ دہلی ٹیسٹ میں دو دن تک میچ پر مضبوطی سے گرفت رکھنے کے بعد آسٹریلیا تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہی میچ ہار گیا۔ ایک ایک کر کے آسٹریلوی بلے باز اسپن کے خلاف ناقص شاٹس کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوتے گئے جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Australia 3rd Test بھارت مسلسل چوتھی مرتبہ بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا

روی چندرن اشون کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہوئے اسمتھ نے کہا کہ وہ دہلی میں جس طرح سے آؤٹ ہوئے اس سے وہ بہت ناراض ہیں اور اس سے وہ ضرور سیکھیں گے۔ اسمتھ نے کہاکہ میں نے 95 (94) ٹیسٹ کھیلے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس طرح اپنے آپ سے ناراض ہو کر کبھی پویلین لوٹا ہوں۔ مجھے بہت غصہ آیا۔ میرے کیریئر میں اتنے مواقع نہیں آئے جب میں خود سے مایوس ہو کر پویلین لوٹا ہوں۔ میں اس سے ضرور کچھ سیکھ سکتا ہوں۔ میں ابھی تک سیکھ رہا ہوں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.