ETV Bharat / bharat

رشی گنگا ندی میں پانی بڑھنے سے راحت و بچاؤ کے کام کچھ دیر کے لئے متاثر ہوا

اتراکھنڈ میں چمولی کے جوشی مٹھ میں جمعرات کے دن رشی گنگا ندی میں اچانک پانی بڑھنا شروع ہو گیا، جس کی وجہ سے سرنگ میں پانی بھی آنے لگا اور سرنگ میں لاپتہ مزدوروں کی تلاش کا کام متاثر ہوا۔

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 9:57 PM IST

rescue operation temporarily halted by rising water levels in the rishi ganga
رشی گنگا ندی میں پانی بڑھنے سے راحت و بچاؤ کے کام کچھ دیر کے لئے متاثر ہوا

انتظامیہ کی جانب سے نوحی گاؤں کے لوگوں کو بھی چوکس رہنے کو کہا ہے۔ پانی آنے سے راحت و بچاؤ کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راحت وبچاؤ کے کاموں میں مصروف لوگ کافی مشکل حالت میں کام کر رہے ہیں، کچھ دیر کام بند ہونے کے بعد راحتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی راحتی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہے، تاہم ندی کی آبی سطح میں اچانک اضافہ کیوں ہوا اور یہ پانی کہا سے آیا، اس کی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر کو گلیشرز سے خطرہ ؟

وہیں لاپتہ مزدوروں کے اہل خانہ چمولی میں ان کا انتظار کر رہے ہیں اور راحتی کام رکنے کی وجہ سے ان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہونے لگا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس سانحہ میں 170 افراد لاپتہ ہیں اور اب تک 34 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے نو لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.