ETV Bharat / bharat

Journalist Ved Pratap Vaidik Dies at 78 حافظ سعید کا انٹرویو کرنے والے صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال - صحافی اور مصنف وید پرتاپ ویدک

ملک کی معروف شخصیت اور سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا 78 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ دنیا کو الوداع کہنے سے قبل انہوں نے صحافت کی دنیا میں کئی بڑے عہدے حاصل کئے۔ لوگ انہیں حافظ سعید کے انٹرویو کی وجہ سے بھی جانتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:13 PM IST

Updated : Mar 14, 2023, 7:36 PM IST

نئی دہلی: معروف صحافی اور مصنف وید پرتاپ ویدک کا منگل کو دارالحکومت سے متصل گروگرام میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ان کی عمر 78 برس تھی۔ ویدک پوری طرح صحت مند تھے ان کے پرسنل اسسٹنٹ کے مطابق وہ صبح نو بجے کے قریب ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے باتھ روم میں گرے بعد میں انہیں باتھ روم کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا اور اس کے فوراً بعد انہیں گھر کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات اندور میں ادا کی جائیں گی۔

ویدک 30 دسمبر 1944 کو اندور، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی سے بین الاقوامی سیاست میں پی ایچ ڈی کی۔ انہوں نے تقریباً چار سال دہلی میں پولیٹیکل سائنس بھی پڑھایا۔ وہ فلسفہ اور سیاسیات میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ راجندر ماتھر، پربھاش جوشی کی نسل کے آخری شخصیت تھے۔ ویدک نے افغانستان پر تحقیق کی اور 50 سے زیادہ ممالک کا سفر کیا۔ ویدک، جو نیوز ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا، نوبھارت ٹائمز، جن ستا میں اعلیٰ ادارتی عہدوں پر فائز رہے، 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کے رکن حافظ سعید کا انٹرویو لینے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ حافظ سعید کے انٹرویو کے بعد پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی اور دو اراکین پارلیمنٹ نے انہیں گرفتار کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ اس پر ویدک نے بڑی ڈھٹائی سے کہا تھاکہ 'صرف دو ایم پیز ہی نہیں، پورے 543 ایم پیز کو 'اتفاق رائے' سے قرارداد پاس کرکے مجھے پھانسی پر لٹکانا چاہیے۔ میں ایسی پارلیمنٹ پر تھوکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Karni Sena Founder Passes Away کرنی سینا کے بانی لوکیندر سنگھ کالوی کا انتقال

یواین آئی

Last Updated : Mar 14, 2023, 7:36 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.