ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مذہبی رہنما مولانا ذکی نور عظیم ندوی نے کہا کہ طالبان کی تعریف یا مذمت کرنے میں بھارتی عوام کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے جس طریقے سے افغان حکومت کا خاتمہ کیا وہ بہت ہی عجیب و غریب تھا۔ طالبان نے جس طرح سے افغانیوں کو اقتدار سے بے دخل کیا اور اس کے ردعمل میں افغان حکومت اور افواج نے کسی بھی طرح کی مزاحمت نہیں کی یہ بہت ہی عجیب و غریب معاملہ ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بھارتی مسلمانوں کو تعریف یا مذمت کرنے میں جلد بازی کرنے سے باز رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ انتظار کر کے حکومت کے رخ کو دیکھنا چاہئے اس کے بعد ہی کسی طریقے کا ردعمل دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں:۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سجاد نعمانی کے بیان سے خود کو الگ کیا
انہوں نے کہا کہ مولانا سجاد حسین نعمانی نے بھی کھلے دل سے طالبان کی تعریف کی ہے لیکن میری نظر میں ان کی تعریف یا مذمت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔