ETV Bharat / bharat

Kerala Heavy Rains: کیرالہ میں شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری - ایرناکلم اور ایڈوکی اضلاع میں ریڈ الرٹ

محکمۂ موسمیات کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ایرناکلم اور ایڈوکی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جب کہ یہاں کے کچھ پہاڑی علاقوں میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Red Alert Issued in View Of Heavy Rains in Kerala

کیرالہ میں شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

author img

By

Published : May 15, 2022, 2:03 PM IST

تیرووننت پورم: کیرالہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر وی پی جوئے نے ریاست میں اگلے تین دن شدید بارش کی پیشن گوئی کے بعد یہاں کے مختلف اضلاع میں ریڈ، آرینج اور یلو الرٹ جاری کیے جانے کے پیش نظر سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اپنے اپنے اضلاع میں احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ Kerala Heavy Rains۔ چیف سکریٹری نے ہفتے کی شام کو بلائی گئی ایک ہنگامی میٹنگ میں کہا کہ’’ تودے گرنے اور سیلاب کے خدشے والے علاقوں سے لوگوں کو نکالا جانا چاہیے۔ ضرورت پڑے تو کیمپ بھی شروع کیے جاسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں کھانا اور پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات یقینی بنائی جانی چاہیے۔‘‘ Red Alert Issued in View Of Heavy Rains in Kerala

ذرائع نے بتایا کہ تودے گرنے اور سیلاب کے خدشے والے علاقوں میں خصوصی الرٹ سسٹم قائم کیا گیا ہے۔ ریاست میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ایرناکلم اور ایڈوکی ضلعوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ یہاں کے کچھ پہاڑی علاقوں میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں کچھ دنوں پہلے شدید بارش ہوئی تھی اور آگے بھی گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے۔ تروونتپورم ،تریشور،ملپورم ،کوزیکوڈ اور وائناڈ میں آرینج الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے کچھ دیگر ضلعوں میں یلو الرٹ جاری کیا ہے، لیکن نچلے ندی کے کنارے اور پہاڑی علاقوں میں تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر انہیں ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.