ETV Bharat / bharat

ایمس بچوں پر ''کوویکسین'' کا ٹرائل شروع کرے گا - آزمائشی ٹیکہ کاری

بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کی گئی ''کو ویکسین'' کا کلینکل ٹرائیل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی جانب سے شروع کیا جائے گا اس کے لیے 6 تا 12 سال کے بچوں کو منتخب کیا جارہا ہے۔

ایمس منگل سے بچوں پر ''کوویکسین'' کا ٹرائل شروع کرے گا

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:23 PM IST

بھارت کے پہلے دیسی ساختہ کورونا وائرس ویکسین ، ''کوویکسین'' کی آزمائشی ٹیکہ کاری منگل کے روز سے 6 تا 12 سال کی عمر کے بچوں پر کی جائے گی۔ اس کے بعد 2 تا 6 سال کی عمر کے بچوں کی آزمائشی ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی جانب سے 12 تا 18 سال کی عمر کے رضا کاروں کی بھرتی مکمل ہوچکی ہے اور انہیں کوویکسین کی پہلی خوراک بھی دی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر سنجے رائے ، پروفیسر کمیونیٹی سنٹر میڈیسن ایمس نے کہا کہ کوویکسین کی آزمائشی ٹیکہ کاری کے لیے 6 تا 12 سال کی عمر کے بچوں کی بھرتی کل سے شروع ہوگی۔

ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے 12 مئی کو بھارت بائیو ٹیک کی کو ویکسین کی دوسرے اور تیسرے مرحلے کی آزمائشی ٹیکہ کاری (کلینکل ٹرائیل) کی اجازت دیدی تھی۔ کلینکل ٹرائل تین مرحلوں میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اس کام کے لیے تین علیحدہ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں پہلے گروپ میں 12 تا 18 سال ، دوسرے گروپ میں 6 تا 12 سال اور تیسرے گروپ میں 2 تا 6 سال کے بچے شامل ہوں گے ، ہر گروپ میں 175 رضاکار شامل کیے جائیں گے۔

پہلے ویکسین دینے کے 28 دنوں بعد دوسرا ویکسین دیا جائے گا۔ یہ ویکسین مسلز میں دیا جائے گا۔

بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کیا گیا ''کو ویکسین'' انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تعاون سے بنایا گیا اور اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کو لگایا جارہا ہے۔ اس ٹیکہ کاری مہم میں بچوں کی حفاظت ، ٹیکہ کا ری ایکشن اور مدافعی قوت کی جانچ کی جائے گی۔

حکومت نے حال ہی میں متنبہ کیا ہے کہ اگرچہ کورونا وائرس نے اب تک بچوں میں مہلک شکل اختیار نہیں کی ہے لیکن اگر وائرس کے رویے یا وبائی امراض میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے تو ان کے درمیان اس کا اثر بڑھ سکتا ہے ، ایسی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔

نیتی آیوگ کے ممبر (ہیلتھ) وی کے پال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بچوں میں کورونا وائرس کے معاملات کا جائزہ لینے اور ملک میں اس کی تیاری کو مستحکم کرنے کے لئے وبائی مرض سے رجوع کرنے کے لئے قومی سطح پر ماہر ین کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گروپ نے ان علامات کی جانچ کی ہے جو چار پانچ ماہ قبل موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.