ETV Bharat / bharat

Aaditya Thackeray On Shinde Group 'وزیر بننے کیلئے باغی گروپ کے ارکان نے ہمارے خلاف نعرے بازی کی' - شندے گروپ نے آدیتیہ ٹھاکرے کو نشانہ بنایا

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس میں آدیتیہ ٹھاکرے کو شندے گروپ نے نشانہ بناتے ہوئے اُن کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ آدتیہ ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا کہ شندے گروپ کے اراکین یہ سب وزیر بننے کے لیے کر رہے ہیں اور اسی لیے ان کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ Aaditya Thackeray On Shinde Group

Aaditya Thackeray On Shinde Group
'وزیر بننے کے لیے باغی گروپ نے نعرے بازی کی'
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 4:31 PM IST

ممبئی: آج پہلی بار شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کو براہ راست نشانہ بنایا۔ ان کے خلاف نعرے لگائے۔ قانون ساز اجلاس کے آج آخری دن شیوسینا کے باغی ایم ایل ایز نے شیوسینا لیڈر اور یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے کو براہ راست نشانہ بنایا۔ شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے نعرے لگائے، جس میں ایک بینر آویزاں کیا گیا جس میں آدتیہ ٹھاکرے کو گھوڑے پر الٹا کر کے یکچر دکھایا گیا تھا۔ شندے گروپ نے بار بار کہا کہ ہم ماتوشری اور ٹھاکرے خاندان پر تنقید نہیں کریں گے، تاہم گزشتہ دو دنوں سے شندے گروپ نے ماتوشری اور ٹھاکرے خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔ Shiv Sena Factions Target Each Other In Maharashtra Vidhan Bhavan

وہیں یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ قانون ساز اجلاس میں شیوسینا اور مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان تصادم ہونے کا امکان ہے۔ قانون ساز اجلاس شروع ہونے کے بعد مہاویکاس اگھاڑی نے شندے گروپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس کے بعد بدھ سے شندے گروپ نے مہا وکاس اگھاڑی اور خاص طور پر شیوسینا کے خلاف بھی نعرے بازی شروع کردی ہے، بدھ کو شندے گروپ کے ایم ایل اے مہیش شندے اور این سی پی کے امول مٹکری کے درمیان جھگڑا ہوا۔ Shinde Group raised slogan against Aaditya Thackeray

شندے گروپ نے آج آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف نعرے لگائے۔ بینر پر شندے گروپ نے 'ہز موسٹ ریورنڈ (پرم پوجیا) یوراج آف مہاراشٹرا' بینر آویزاں کیا۔ اس بینر میں آدتیہ ٹھاکرے کی تصویر پیچھے کی طرف گھوڑے پر ہے۔ اس میں دکھایا گیا تھا کہ گھوڑے کا چہرہ ہندوتوا کی طرف ہے اور آدتیہ کا چہرہ مہاوکاس اگھاڑی کی طرف ہے۔ پہلے 2014 میں دونوں میں نااتفاقی پیدا ہوئی اور 2019 میں اتحاد پارہ پارہ ہو گیا ۔Aaditya Thackeray On Shinde Group

شندے گروپ نے آج آدتیہ ٹھاکرے پر ذاتی حملہ کیا انہوں نے ان کی وزارت سیاحت کو بھی نشانہ بنایا ۔بلکہ بینئرس کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی کہ یووراج کی 'سمت' ہمیشہ غلط ہوتی ہے۔ شندے گروپ کے اس نعرے کی وجہ سے شیوسینا اور شندے گروپ کے درمیان کشمکش میں شدت آنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔Aaditya Thackeray On Shinde Group

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Shiv Sena Rebel MLAs: شیوسینا کے باغی ارکان اسمبلی کے خلاف کارکنان سڑکوں پر

دریں اثنا ء شیو سینا کے ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ شندے گروپ کی طرف سے بینر کی لڑائی صرف وزارتی عہدہ حاصل کرنے کے لئے متاثر کرنے کے لئے ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں کہا، "مجھے ان لوگوں پر افسوس ہے جو سیڑھیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ میں ان کے چہروں پر افسردگی دیکھ سکتا ہوں، وہ ایسی حالت میں ہیں کیونکہ شیوسینا کو بڑھتی ہوئی حمایت مل رہی ہے۔" قانون سازی کے اجلاس کے آخری دن شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے شیوسینا لیڈر اور یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے کو براہ راست نشانہ بنایا۔ Aaditya Thackeray On Shinde Group

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.