ETV Bharat / bharat

Raza Academy Held a Seminar: عرس حضرت خواجہ غریب نواز کے موقع پر 'تحفظ ناموس رسالت بل' کا مطالبہ - رضا اکیڈمی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 810 ویں عرس کے موقع پر 'تحفظ ناموس رسالت بل' کے حق میں آواز بلند کی گئی۔ غریب نواز کانفرنس میں رضا اکیڈمی نے ایک سیمینار منعقد کیا، جس میں ملک بھر سے آئے علماء کرام اور مشائخ حضرات نے شرکت کی۔ اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان اور مسلم تنظیموں نے اس بل کے حق میں فیصلہ لیا۔Ghareeb Nawaz Conference in Ajmer

خواجہ غریب نواز کے موقع پر 'تحفظ ناموس رسالت بل' کے حق میں آواز بلند

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 2:04 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ صاحب کے عرس کے موقع پر ملک اور برصغیر میں تحفظ ناموس رسالت کا پیغام عام کرنے کے لیے غریب نواز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی خانقاہوں اور درگاہوں کے سجادہ نشین، مشائخ اور علماء اکرام نے بھی شرکت کی۔ Ghareeb Nawaz Conference in Ajmer

اس موقع پر رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری نے کانفرنس میں واضح کردیا کہ ملک کا مسلمان تحفظ ناموس رسالت بل کی حمایت کرے گا بلکہ اس بل کو پاس کرانے کو اپنا مشن بھی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا اور خصوصا ہمارے ملک میں کچھ لوگ بھائی چارہ کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مسلمان کو اپنی عملی زندگی میں خواجہ غریب نواز کی تعلیم کو اپنانا چاہیے۔

خواجہ غریب نواز کے موقع پر 'تحفظ ناموس رسالت بل' کے حق میں آواز بلند

مزید پڑھیں:۔ Pakistan Govt offers 'Chadar' at Ajmer Dargah: درگاہ خواجہ میں پاکستانی چادر کا نذرانہ

اجمیر میں غریب نواز کانفرنس میں شامل انجمن خدام خواجہ تنظیم کے صدر حاجی سید معین حسین چشتی، سیکرٹری سید واحد حسین انگارہ شاہ چشتی، مولانا فضل حق، سجادہ نشین سید شاہ مخدوم جامعی۔ مولانا سید مسرور رضی شہبازی، سجادہ نشین سید مولانا گلزار الدین چشتی، مفتی منظر حسن ایشی رفیع۔ مولانا گلزار الدین چشتی، مفتی مولانا فرحان اشرفی، خلیفہ شیخ الاسلام صوفی، اسماعیل حسن چشتی، بنگال کے مفتی عبدالعزیز اور دیگر دانشوروں نے غریب نواز کانفرنس میں خواجہ صاحب کی تعلیم و تربیت اور سیرت پر عمل کرنے کی بات کہی اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے مرکزی حکومت سے سخت قانون بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.