نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں گاڑیوں کے ٹائر چوری کا معاملہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ نوئیڈا کے مختلف سیکٹرز میں چور گھر کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر نکال کر فرار ہو جاتے ہیں۔ حال میں ہی کار سے ٹائر چوری ہونے کا واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانے کے تحت پیش آیا۔ چور سیکٹر 27 میں رہنے والے شخص پردیپ کی گاڑی کا ٹائر نکال کر لے گئے۔ متاثرہ پردیپ کمار نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Tyres Stolen in Noida
متاثر شخص کے مطابق رات تقریباً 10.30 بجے کار گھر کے باہر کھڑی تھی۔ صبح جب بچے اسکول جانے کے لیے اٹھے تو دیکھا کہ گاڑی کے چاروں پہیے غائب تھے۔ پردیپ نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرتے آ رہے ہیں لیکن ایسا واقعہ کبھی نہیں پیش آیا۔ اس معاملے میں پولیس کو شکایت دی گئی ہے۔
وہیں اس معاملے پر سیکٹر-20 تھانہ انچارج انسپکٹر منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر-27 کے رہنے والے پردیپ کمار سریواستو نے تھانے میں رپورٹ درج کرایا ہے کہ اس کی کار گھر کے باہر کھڑی تھی۔ رات میں نامعلوم چوروں نے ان کی گاڑی کے پہیے نکال لے گئے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گاڑی کا ٹائر چوری کرکے فرار ہونے والے گینگ کے بارے میں پولیس کو کئی اہم معلومات ملی ہیں۔ جلد ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔
شہر میں ٹائر چوری کی بڑھتی وارداتیں
شہر میں گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والے گروہ سرگرم ہیں۔ مختلف سیکٹرز میں چور گھر کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر نکال کر فرار ہو رہے ہیں۔ یہ چور رات میں ایسے واردات کو انجام دیتے ہیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے رات کے وقت گشت بڑھا دی ہے لیکن اب تک یہ گروہ گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ دو مہینوں میں کوتوالی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے پانچ واقعات ہو چکے ہیں۔ گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے بعد بھی لوگ اپنی گاڑیاں پارک کرنے سے کتراتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Theft Cases in Noida: مالک کو نشہ آور اشیا پلاکر نوکر نے چوری کی واردات کو انجام دیا