ETV Bharat / bharat

Rampur Police-Traders dispute: تاجروں اور پولیس افسر کے درمیان سمجھوتہ - urdu news

اترپردیش کے رامپور میں تاجروں اور پولیس افسر کے درمیان جاری تنازع (Rampur Police-Traders dispute) آج ایک میٹنگ کے بعد ختم ہو گیا۔ سی او سٹی شری کانت پرجاپتی نے تاجروں کی بڑھتی مخالف اور ناراضگی کو دیکھتے ہوئے رامپور کے تھانہ کوتوالی میں میٹنگ کا انعقاد کرکے قصوروار پولیس اہلکار سے معافی منگوا کر دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرایا۔

Controversy between traders and police officer over
تاجروں اور پولیس افسر کا تنازع ختم
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 5:39 PM IST

رامپور میں تاجروں اور پولیس اہلکار کے درمیان چل رہا تنازع آخر کار آج ختم ہو گیا۔ رامپور کے تھانہ کوتوالی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کر کے سی او سٹی شری کانت پرجاپتی نے قصوروار پولیس اہلکار کے ذریعہ تاجر رہنما شیلیندر شرما سے معافی منگوا کر خوشگوار ماحول میں دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرایا۔

ویڈیو

وہیں اترپردیش ادھیوگ ویاپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے میٹنگ کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی احتجاجی مہم کو واپس لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلی یوگی کی رامپور آمد کے موقع پر اترپردیش ویاپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما کے ساتھ پولیس چوکی کنڈا انچارج کی مبینہ زیادتی اور دہشت گرد کہے جانے کے خلاف تاجر برادری گذشتہ کئی روز سے احتجاجی مہم جاری رکھے ہوئے تھی۔ یہاں تک کہ تاجروں نے احتجاجاً اپنی دکانوں پر 'میں بھی آتنکی ہوں' کے پوسٹر چسپاں کر دیے تھے۔

Controversy between traders and police officer over
تاجروں اور پولیس افسر کا تنازع ختم

تاجروں کا مطالبہ تھا کہ قصوروار پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ جبکہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے گفت و شنید کے ذریعہ حل تلاش کرنے کی بات تواتر کے ساتھ کہی جا رہی تھی، لیکن تاجر برادری قانونی کارروائی پر بضد تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

رامپور میں تاجر کیوں ہو رہے ہیں پولیس استحصال کا شکار؟

یہی وجہ ہے کہ پولیس افسران نے معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر دونوں کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج سمجھوتہ کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.