ETV Bharat / bharat

Ramoji Filmcity Stall at OTM او ٹی ایم ممبئی میں راموجی فلم سٹی کا اسٹال سیاحتی کاروباری اداروں کی توجہ کا مرکز - ممبئی میں ٹریول ٹریڈ شو نمائش

آؤٹ باؤنڈ ٹریول مارٹ (OTM) بھارت کا سب سے اہم اور واحد ٹریول شو ہے جو سیاحوں کے لیے مارکیٹنگ کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ممبئی کے جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر میں ٹریول ٹریڈ شو او ٹی ایم ممبئی نمائئش کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ جس نمائش میں راموجی فلم سٹی کا بھی اسٹال لگایا گیا ہے جو ہر ٹریویل ایجنٹ کی توجہ کا مرکز بھی بن رہا ہے۔

Ramoji Filmcity's stall is the center of attraction at OTM, Mumbai Trade Show
او ٹی ایم ممبئی میں راموجی فلم سٹی کا اسٹال سیاحتی کاروباری اداروں کی توجہ کا مرکز
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 9:42 PM IST

او ٹی ایم ممبئی میں راموجی فلم سٹی کا اسٹال سیاحتی کاروباری اداروں کی توجہ کا مرکز

ممبئی: ایشیا کی سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ شو کا آغاز ممبئی کے جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر میں ہوگیا ہے۔ اس نمائش کو او ٹی ایم ممبئی بھی کہا جاتا ہے۔دراصل آؤٹ باؤنڈ ٹریول مارٹ (OTM) بھارت کا سب سے اہم اور واحد ٹریول شو ہے جو ٹریویل ایجنٹوں کے لیے مارکیٹنگ کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ OTM بھارت میں ٹریول شوز کا سب سے بڑا نیٹ ورک بھی ہے۔ سیاحت کے کاروبار کو فروغ دینے والی یہ نمائش کوویڈ کی وجہ سے دو برس بعد منعقد کی گئی ہے جو 4 فروری تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں 50 ممالک کے علاوہ بھارت کی 30 ریاستوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ جس میں ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں سیاحتی کاروباری اداروں نے شرکت کی۔ اس نمائش میں حیدرآبد میں واقع راموجی فلم سٹی کا اسٹال ہر ٹریویل ایجنٹ کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ او ٹی ایم میں راموجی فلم سٹی کے اسٹال کے بارے میں بات کرتے ہوئے راموجی فلم سٹی مارکیٹنگ کے سینئر جنرل منیجر ٹی آر ایل راؤ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا اسٹال ممبئی OTM میں شامل کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رامو جی فلم سٹی ایک ایسی منزل ہے، جہاں ہر چیز دستیاب ہے، ہم یہاں آنے والے لوگوں کو فلم سٹی کے بارے میں صحیح طریقے سے سمجھا سکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے پاس پہلے ہی بہت سی معلومات ہوتی ہیں لیکن یہاں آنے کے بعد وہ دیگر چیزوں کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرتے ہیں۔ ہم اسکول، کالج اور سمر کیمپ کے لیے مختلف پیکجز بھی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ramoji Film City Winter Fest راموجی فلم سٹی ونٹر فیسٹ میں سیاحوں کا جوش و خروش

راموجی فلم سٹی کے سیلز اور مارکیٹنگ مینیجر تشار گرگ کا کہنا ہے کہ آج دوپہر تک OTM ممبئی ٹریول ٹریڈ شو میں صرف 100 سے 150 لوگ ہم سے ملاقات کرکے راموجی فلم سٹی کے بارے میں دریافت کر چکے ہیں۔ کئی سالوں کے بعد ممبئی میں اسٹال لگایا گیا ہے اور ملک بھر سے ٹریول ایجنٹ تفتیش کی غرض سے یہاں آ رہے ہیں۔ اور ہم انھیں ٹور پیکجز کے متعلق صحیح معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

نمائش میں آنے والے ایک سیاح میور گائیکواڑ کا کہنا ہے ون اسٹاپ ڈیسٹینیشن کا ذکر کرتے ہی سب سے پہلے ہماری آنکھوں کے سامنے راموجی فلم سٹی آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ حیدرآباد میں آئے ہیں تو پھر راموجی فلم سٹی میں ایک مرتبہ جانا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ یہاں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر طرح کے پروگرام ہوتے ہیں۔ باہوبلی جیسی فلموں کی شوٹنگ بھی راموجی فلم سٹی میں ہوئی ہے۔ راموجی فلم سٹی تفریح​ کا ایک بہترین مرکز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.