ETV Bharat / bharat

رمضان المبارک رخصت ہورہا ہے، نیکیوں سے دامن بھر لیں - اللہ ہم سے ناراض ہے

کورونا وائرس سے جوجھتے ہوئے جو محفوظ رہ جائیں گے وہ آئندہ سال پھر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ پائیں گے اور جو ہم سے رخصت ہو چکے ہوں گے ان کے اقارب افطار و سحر کے خوبصورت دسترخوان پر انھیں تلاش کریں گے مگر وہ راہی عدم ہو چکے ہوں گے۔

رمضان المبارک رخصت ہورہا ہے، نیکیوں سے دامن بھر لیں

author img

By

Published : May 11, 2021, 10:00 AM IST

آج رمضان المبارک کی اٹھائیسویں تاریخ ہے، گویا آخری عشرہ بھی اب چند دنوں کا مہمان ہے۔ اب جلد ہی رمضاں المبارک ہم سے رخصت ہو جائے گا اور خوبصورت ہلال عید افق پر نمودار ہوگا۔ یہ رمضان ہم سے ایک سال کے لئے رخصت ہو رہا ہے، پھر آئندہ سال اس عالم ربانی میں کون بقید حیات رہے اور کس نے اس دنیائے فانی سے رخت سفر باندھ لیا ہوگا یہ سوائے رب العالمین کے کوئی نہیں جانتا۔

اس عالمی وبا کورونا وائرس سے جوجھتے ہوئے جو محفوظ رہ جائیں گے وہ آئندہ سال پھر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ پائیں گے اور جو ہم سے رخصت ہو چکے ہوں گے ان کے اقارب افطار و سحر کے خوبصورت دسترخوان پر انھیں تلاش کریں گے مگر وہ راہی عدم ہو چکے ہوں گے۔

مذکورہ باتیں جمعیۃ علماء ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کےدوران کہی۔ مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ یوں تو رمضان المبارک کے ہر دن اور ہر رات کی عبادت کا اپنا اپنا ثواب ہے مگر یہ آخری عشرہ سب سے زیادہ فضیلت کا حامل ہے، اس لئے اب جو دن بھی بچے ہوئے ہیں، اسے غنیمت جانیں اور بچے ہوئے نیکیوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیں۔

'ہم اللہ کے سامنے سر بسجود ہو کر شکریہ ادا کریں کہ ہمیں حیات بخشی اور ہم اس بابرکت مہینے سے فیضیاب ہو سکیں، ہم یہ بھی دعائیں کریں کہ اس مہینے کو جس طرح ہر طرح کے لہو و لعب سے پاک گزارا ہے آئندہ بھی اسی حالت میں زندگی گزارنے کی اللہ توفیق دے۔'

مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ اس وقت ہم وبائی مرض سے گزر رہے ہیں یقیناً یہ عذاب الہی ہے۔ ہم نے اپنے دامن گناہوں سے بھر لیے ہیں، اللہ ہم سے ناراض ہے، ہم اللہ رب العزت کے سامنے گڑگڑائیں، گناہوں کا اعتراف کریں، عفو و درگزر کی التجا کریں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کے سلسلے میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں انہیں یاد کر کے معافی مانگیں، روٹھے رب کو منانے کے لیے مصلے، مصلوں پر سجدے، سجدوں میں آنسو اور آنسووں کے ساتھ تضرع اور الحاح وزاری کریں، صدق دل سے نکلی ہوئی یہ دعائیں بے شک اللہ کو پسند آجائے اور وہ ہمیں معاف کر دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.