ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کی نگرانی میں رام مندر کے چندے میں لوٹ کی جانچ ہو: کانگریس - کانگریس

کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے چندے کی رقم میں لوٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ’رام دروہ‘ (رام سے غداری) قرار دیا اور کہا کہ اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی تفتیش ہونی چاہیے-

سپریم کورٹ کی نگرانی میں رام مندر کے چندے میں لوٹ کی تفتیش ہو: کانگریس

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 3:58 PM IST

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ رام مندر کے نام پر اکٹھا چندے میں لوٹ کی خبریں ہر دن آ رہی ہیں اور اس میں انکشاف ہو رہا ہے کہ لاکھوں کی زمین رام مندر ٹرسٹ کو کروڑ میں فروخت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ معاملے میں امسال 20 فروری کو محض 20 لاکھ روپیے میں خریدی گئی زمین مندر تعمیر کے لیے 20 مئی کو دو پانچ کروڑ روپیے میں فروخت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ 79 دن میں اجودھیا میں اس سودے میں زمین کی قیمت تین لاکھ روپیے یومیہ کی شرح سے بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجودھیا زمین خرید گھپلے میں بی جے پی ملوث: اجے کمار للو

قبل ازیں مزید ایک انکشاف ہوا ہے جس میں دو کروڑ روپیے کی زمین کچھ منٹوں میں 18.5 کروڑ روپیے میں فروخت کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مرکز اور اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ رام کے نام سے کی گئی یہ لوٹ ’رام دروہ‘ ہے اور مندر تعمیر کے لیے چندے کے پیسے میں کس قدر ہیرا پیھری ہوئی ہے‘ اس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں فوراً تفتیش کروائی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.