کیرالہ، تمل ناڈو، آسام اور مغربی بنگال میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنما اور اسٹار کیمپینرز زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد اور ریلیاں کر رہے ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی تمل ناڈو اور کیرالہ میں 4 ریلیاں ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ کی آج مغربی بنگال میں دو پبلک میٹنگز اور دو روڈ شوز ہونے ہیں۔ پہلی ریلی 11 بجے صبح ستالکچی میں، دوسری ریلی دوپہر 12:30 بجے کالچینی میں اور پہلا روڈ شو سہ پہر 3 بجے بروئی پور پشچم میں اور آخری روڈ شو شام 4:30 بجے آرام باغ میں ہوگا۔
بی جے پی صدر جے پی نڈا آج آسام میں تین پروگرامز میں شامل ہوں گے۔ پہلا پبلک میٹنگ پتاچارکُچی دوپہر 12 بجے، دوسرا بوکو کے گاندھی میدان میں دوپہر 1:30 بجے اور تیسری پبلک ریلی سہ پہر 3:30 بجے مشرقی گوہاٹی میں ہوگی۔