ETV Bharat / bharat

کرنال میں کسانوں پرلاٹھی چارج، راکیش ٹکیٹ نے مزمت کی - हरियाणा पुलिस ने करनाल में लाठीचार्ज किया

ہریانہ کے کرنال میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی مخالفت کرنے پر کسانوں پر لاٹھی چارج کی گئی۔

RMPI condemns lathi charge on farmers in Karnal
کرنال میں کسانوں پرلاٹھی چارج کی آرایم پی آئی نے مذمت کی
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 8:20 PM IST

ہریانہ پولیس نے کرنال میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ پولیس نے کئی کسانوں کو دوڑا کر پیٹا ہے۔ اس واقعہ کی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں پولیس کسانوں پر لاٹھیوں کی بارش کرتی نظر آرہی ہے۔ لاٹھی چارج کی وجہ سے کئی کسان زخمی ہوئے۔ کسان تنظیموں نے لاٹھی چارج کی مخالفت کی ہے۔

ویڈیو

کسان آج ہریانہ کے کرنال کے بستارا ٹول پلازہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ کئی کسانوں کو مارا پیٹا گیا۔

لاٹھی چارج میں کئی کسانوں کے سر میں چوٹ لگی۔ پولیس کی کارروائی سے بچنے کے لیے کئی کسان کھیتوں میں بھاگ گئے۔ کسانوں نے پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فتح آباد ، روہتک ، کرنال ، پانی پت سمیت ہریانہ کے کئی اضلاع میں شاہراہوں اور ٹول پلازہ کو بلاک کر دیا۔ ہفتہ کو کرنال میں بی جے پی تنظیم کی میٹنگ تھی۔ اس کی وجہ سے ، کرنال پولیس اور انتظامیہ نے شہر میں داخلے کے تمام راستے بند کردیئے ۔ چنانچہ کسان بی جے پی لیڈروں کی مخالفت کے لیے شہر کے اندر داخل نہیں ہو سکے۔ کئی کسان رہنماؤں بشمول بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے لاٹھی چارج کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ن ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہریانہ کے کرنال کے بستارا ٹول پر کسانوں پر لاٹھی چارج بدقسمتی ہے ، حکومت 5 ستمبر کو مظفر نگر میں ہونے والی مہا پنچایت سے توجہ ہٹانے کی سازش کررہی ہے ، ملک بھر کے کسانوں کو پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔’

آرایم پی آئی کے جنرل سکریٹری منگت رام پاسلا اورپنجاب راج کمیٹی کے صدر، سکریٹری رتن سنگھ رندھاوا اور پرگٹ سنگھ جامرائے نے ہفتہ کو یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ کسانوں کی جدوجہد کو ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعہ دبانے کی کوشش کی وزیراعظم نریندر مودی حکومت اور ہریانہ حکومت کو بھاری سیاسی قیمت چکانی پڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.