ETV Bharat / bharat

Rajya Sabha Proceedings Adjourned ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:08 PM IST

راجیہ سبھا میں شور و غل کے دوران اسپیکر نے راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔ اس سے قبل بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے فوراً بعد ہی حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی نے تعطل کی شکل اختیار کر لی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پرسکون نہیں چل سکی۔

ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروئی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئے، جس کے نتیجے میں آج بھی ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہو سکا۔لنچ کے وقفے کے بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کی جانکاری دی۔ اس دوران اپوزیشن اراکین نے بھی اپنی نشستوں سے اٹھ کر نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔

دھنکڑنے آج صبح جیسے ہی ضروری دستاویزات ایوان میں رکھ کر کارروائی شروع کرنا چاہا تو کانگریس کے اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر نعرے لگانے لگے۔ مشتعل اراکین سے اپنی نشستوں پر واپس جانے کی اپیل کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ وہ رول 267 کے تحت موصول ہونے والے نوٹس پر اپنا حکم دینے جارہے ہیں لیکن اپوزیشن اراکین کرسی کے قریب کھڑے ہو کر نعرے لگاتے رہے۔ ان کی اپیل کا کوئی اثر نہ ہوتے دیکھ کر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے فوراً بعد ہی حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی نے تعطل کی شکل اختیار کر لی جس کی وجہ سے ایوان کارروائی ایک لمحے کے لیے بھی پرسکون طریقے سے نہیں چل سکی۔ ایک طرف جہاں حکمراں پارٹی نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کےبیرون ملک قابل اعتراض بیان دینے پر انہیں نشانہ بنایا، وہیں دوسری طرف اپوزیشن پارٹیوں کے ار اکین اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبہ پر اٹل ہیں۔ اس تعطل کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل پڑا ہے ا جس کے نتیجے میں ایوان کی کارروائی ایک دن بھی اچھی طرح سے نہیں چل سکی۔

چیئرمین نے صبح کارروائی شروع کرنے سے قبل خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں چار گولڈ میڈل جیتنے پر ملک کی خواتین باکسرز کی تعریف کی اور پورے ایوان اور اہل وطن کی جانب سے ان کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھانگھاس اور سویٹی بورا نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر طلائی تمغے جیتے اور کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے اور ان باکسرز کی یہ کامیابی نہ صرف نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث ہے بلکہ ملک میں خواتین کی طاقت کے عروج کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ملک کھیلوں کے میدان میں ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین باکسرز نے اپنی محنت اور مہارت سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Budget Session 2023 ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.