ETV Bharat / bharat

راج ناتھ نے وار میموریل جا کر کارگل کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا - راج ناتھ نے وار میموریل جا کر کارگل کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر دفاع سے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نروانے، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور نائب چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل جی اشوک کمار اور دیگر سینئر آرمی افسران نے وار میموریل جا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Rajnath Singh pays tribute to martyrs at Kargil War Memorial
راج ناتھ نے وار میموریل جا کر کارگل کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 10:46 AM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کارگل وجے دیوس کے موقع پر یہاں نیشنل وار میموریل جا کر مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

راجناتھ سنگھ کے ساتھ وزیر مملکت برائے دفاع اجئے بھٹ نے بھی وارمیموریل پر ملک کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجناتھ اور بھٹ نیشنل وار میموریل پہنچے اور انہوں نے شہدا کوسلام پیش کیا۔

وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا ’’ کارگل وجے دیوس کے موقع پر میں ہندوستانی فوج کی جرأت ، شجاعت اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ’’ کارگل جنگ کے بہادرجوانوں نے ہندوستان کی سلامتی کا سنہری باب اپنی ہمت ، بہادری اور قربانی سے لکھا ہے ‘‘۔

مشکل اور دشوار حالات کے باوجود ہندوستانی فوج نے کارگل میں جو فتح حاصل کی وہ اپنے آپ میں بے مثال ہے۔ میں کارگل جنگ میں شہید ہونے والے سبھی بہادر فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک بار پھر یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ ملک ان کی قربانی، ان کی یاد کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ دہلی میں نیشنل وار میموریل ہمارے اس عزم کی علامت ہے۔ امر چکر پر جل رہی امر جیوتی ہندوستانی فوج کی بہادری اور قربانی کی ’اگنی ساکشی‘ ہے۔

وزیر دفاع سے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نروانے، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور نائب چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل جی اشوک کمار اور دیگر سینئر آرمی افسران نے وار میموریل جا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کارگل وجے دیوس 1999 کی کارگل جنگ میں شہید ہوئے ملک کے بہادر جوانوں کے اعزاز میں ہر سال 26 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہر ہندوستانی کے لئے ایک بہت اہم دن ہے۔ اس دن ہندوستان کے بہادر سپاہیوں نے کارگل کی چوٹیوں پر ڈیرا جمائے بیٹھے دراندازوں اور پاکستانی فوجیوں کو بھگایا تھا۔ تقریبا دو ماہ تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں ہندوستانی افواج نے شاندار فتح حاصل کی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.