ETV Bharat / bharat

عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا حراست میں

قومی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی حلقے راجیندر نگر کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 5:28 PM IST

عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا
عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا

راگھو چڈھا عام آدمی پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کی طرح وزیر داخلہ امیت شاہ کے گھر پر پر احتجاج کرنے جارہے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا

عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا وزیر داخلہ امت شاہ کے گھر پر مظاہرہ کرنے جا رہے تھے، تاہم اس سے قبل ہی انہیں دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

اس موقع پر رکن اسبملی راگھو چڈھا کا کہنا ہے کہ وہ آج 25 سو کروڑ بدعنوانی معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے جارہے تھے۔

تاہم اس سے قبل دہلی پولیس عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے گھر کے باہر تعینات تھی ، تاکہ گھر سے نکلتے ہی ارکان اسمبلی کو حراست میں لے لیا جائے۔

مزید پڑھیں:'پارلیمان پر ہونے والے حملے کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا'

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن دہلی کے تین میئر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر کے باہر احتجاج کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ 13 ہزار کروڑ کا حساب دیں۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ اگر بی جے پی والے 25 سو کروڑ کے بدعنوانی معاملے پر صفائی دیں گے تو عام آدمی پارٹی کی جانب سے 13000 کروڑ کا حساب دیا جائے گا۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ یہ بدعنوانی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشٹ کے دوراقتدار میں ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.