ETV Bharat / bharat

دہلی میں بارش کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 1:22 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی و این سی آر میں اتوار سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے جہاں درجۂ حرارت میں زبردست گراوٹ آئی ہے وہیں مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔

Rains continue in Delhi
دہلی میں بارش کا سلسلہ جاری

محکمۂ موسمیات نے آج یعنی پیر کو بھی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر کو مطلع ابر آلود رہے گا اور الگ الگ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

ویڈیو

بارش کے بعد دہلی کے درجۂ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ پیر کو کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جاسکتا ہے جو کہ معمول سے 3 ڈگری کم ہے۔

درجۂ حرارت میں کمی کے بعد دارالحکومت کا موسم سرد ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں درجۂ حرارت 20 ڈگری سے نیچے پہنچنے کی پیش گوئی محکمۂ موسمیات نے کی ہے۔

موسمی موسمیات کے مطابق اس ہفتے کی دہلی اور این سی آر کی درجہ حرارت نیچے آ جائے گی اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 ڈگری کے آس پاس رہے گا جب کہ کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا جائے گا۔

اتوار کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک دہلی کے صفدر جنگ اور پالم میں 20.5 ملی میٹر، پالم میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ شام 5:30 بجے تک لودھی روڈ 19 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.