ETV Bharat / bharat

Railway Land Issue تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 10:07 PM IST

ریلوے اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 82.900 کلومیٹر سے ریلوے کے کلومیٹر 80.710 کے درمیان ریلوے کی اراضی پر غیر مجاز قابضین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس نوٹس کی اشاعت کی تاریخ سے ایک ہفتے کے اندر ریلوے کی اراضی غیر مجاز قابضین خالی کیا جائے۔ One week to Remove Encroachments

Etv Bharat
Etv Bharat

نینی تال: اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ریلوے انتظامیہ نے ریلوے کی 78 ایکڑ زمین سے تجاوزات ہٹانے کے معاملے میں ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ ریلوے کی جانب سے ہائی کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات کرنے والوں کو اراضی خالی کرنے کے لیے اتوار کو پبلک نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔Railway Land Issue

مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے نوٹس میں ایک ہفتے کے اندر تجاوزات کی زمین خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 82.900 کلومیٹر سے ریلوے کے کلومیٹر 80.710 کے درمیان ریلوے کی اراضی پر غیر مجاز قابضین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس نوٹس کی اشاعت کی تاریخ سے ایک ہفتے کے اندر ریلوے کی اراضی غیر مجاز قابضین خالی کردیں۔ اگر اس تاریخ سے ایک ہفتہ کے اندر ناجائز قبضہ خالی نہ کیا گیا تو ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے تجاوزات کو واگزار کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس پر آنے والے اخراجات بھی مکینوں سے وصول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے حکومت اور ریلوے کو ریلوے کی زمین سے 4,365 تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے روی شنکر جوشی بمقابلہ یونین آف انڈیا کیس میں تمام فریقین کو سننے کے بعد یہ ہدایات جاری کیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ریلوے اور حکومت اجتماعی نوٹس جاری کرنے کے بعد ایک ہفتے میں تجاوزات کو مسمار کریں جس کے بعد ریلوے اور ضلعی انتظامیہ تجاوزات ہٹانے میں مصروف ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uttarakhand High Court اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے فیس بک پر پچاس ہزار کا جرمانہ عائد کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.