ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اے پی میں داخل، شانداراستقبال - بھارت جوڑو یاترا آندھرا پردیش میں داخل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو آندھراپردیش میں داخل ہوگئی، جہاں راہل گاندھی کا شاندار استقبال کیا گیا۔یہ یاترا الور، ادونی، ایمگنور اورمنترالیم سے ہوتے ہوئے دوبارہ کرناٹک کے رائچور ضلع میں داخل ہوگی۔Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 7:05 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 7:54 PM IST

حیدرآباد: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو آندھراپردیش میں داخل ہوگئی، پڑوسی ریاست کرناٹک کے بیلاری ضلع سے اے پی کے کرنول ضلع کے ہلاہاروی منڈل اس یاترا کے داخل ہوتے ہی پارٹی کے لیڈروں اورکارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ Bharat Jodo Yatra

آندھرا پردیش کانگریس کے صدر شیلجہ ناتھ کے ساتھ ساتھ دیگر لیڈران جیسے جے ڈی سیلم، پلم راجو، چنتاموہن اور تلسی داس اس یاترامیں راہل گاندھی کے ساتھ شامل ہوگئے۔ یہ یاترا الور، ادونی، ایمگنور اورمنترالیم سے ہوتے ہوئے دوبارہ کرناٹک کے رائچور ضلع میں داخل ہوگی۔ اس یاترا کے موقع پر بیشتر تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داروں اور نمائندوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش کوخصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ پر تبادلہ خیال کیا۔

پولاورم کے کسانوں، رائل سیما کے نمائندوں نے اپنے طویل عرصہ سے زیرالتوا مسائل پر ان سے بات کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے وی پی رام چندرراو نے کہاکہ راہل گاندھی نے تین گھنٹوں تک مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔اس یاترا پر عوام کے کافی بہتر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف جماعتوں سے بالاتر نوجوانوں کی بڑی تعداد اس یاترا میں شامل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ کانگریس، گذشتہ 8برسوں سے ریاست میں جہدوجہد سے دوچار ہے تاہم راہل گاندھی کی یاترا کو بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔اس یاترا میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھنے لائق ہے۔ہزاروں افراد اس یاترا میں حصہ لے رہے ہیں جن میں نوجوانوں کی اکثریت ہے۔راہل گاندھی نے اے پی کے کسانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اس ماہ کی 23تاریخ کو راہل گاندھی کی یاترا تلنگانہ میں داخل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آندھرا کے اننت پور پہنچی

یواین آئی

Last Updated : Oct 18, 2022, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.